Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

دو(2) فرامِین ِمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (۱)عمامے کے ساتھ دو(2) رَکعت نَماز بغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّاب ج۲ص ۲۶۵ حدیث۳۲۳۳) (۲) عمامے کے ساتھ نَماز دس ہزار(10000) نیکی کے برابر ہے(ایضاً ج۲ص ۴۰۶ حدیث ۳۸۰۵ ،فتاوٰی رضویہ  مُخَرَّجہ  ج۶ص ۲۱۳) (۳) عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے (کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس ص۳۸) (۴)عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ چھ(6) گز سے  زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو(فتاوٰی رضویہ ج۲۲ص۱۸۶)(۵) رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا اور(۶) چھوٹا رومال جس سے صرف دوایک پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۷ص ۲۹۹)(۷) عمامے کو جب از سر نو باندھنا ہوتو جس طرح لپیٹا ہے اسی طرح کھولے اوریک بارگی زمین پر نہ پھینک دے(عالَمگیری ج ۵ص۳۳۰) (۸) اگرضرورتاً اُتارا اور دوبارہ باندھنے کی نیّت ہوئی تو ایک ایک پیچ کھولنے پر ایک ایک گناہ مٹا یا جا ئے گا(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۶ص ۲۱۴)    عِمامے کے طبّی فوائدمیں سے یہ ہے کہ: (۹)ننگے سر رہنے والوں کے بالوں پر سردی گرمی اور دھوپ وغیرہ براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے اِس سے نہ صِرف بال بلکہ دماغ اور چہرہ بھی مُتأَثِّر ہوتا ہے اور صحّت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہٰذا اتباعِ سنّت کی نیّت سے عمامہ شریف باندھنے میں دونوں جہاں میں عافیّت ہے۔

ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آداب ‘ ‘ ہَدِیَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

لُوٹنے  رَحمتیں   قافلے   میں   چلو      ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو

سیکھنے   سنتیں    قافلے    میں   چلو         ختم ہوں شامتیں  قافِلے  میں  چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں

پڑھے جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے