Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

اسلامی  سُنَّتوں  کی  خِدمت کےلیے کم وبیش 100شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے۔آسان انداز سے علمِ دین کی روشنی پھیلانے اور لوگوں کواسلامی تعلیمات سے رُوشَناس کروانے کیلئے ان شعبوں میں ایک  شُعبہ’’المدینہ لائبریری‘‘بھی قائم کِیا گیا ہے۔جس میں مُطالَعہ کے لیے خُوشگوار ماحول، آڈیو، ویڈیوبیانات ومدنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لیے کمپیوٹر وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پر مُشتمِل شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ،عُلَمائے اہلسنت کَثَّرَہُمُ  اللہٗ تَعَالٰیاور اَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب  و رَسائِل  اور VCDs,CDs وغیرہ مجلس کی طرف سے طے شدہ نظام کے مطابق رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ ہم بھی اِس سَہولَت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے  علمِ دین کی برکات سے مالا مال ہو سکتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

               میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بَیان  کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جَنَّت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جَنَّت  نشان ہے: جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵)

سینہ تری سُنّت کا مدینہ بنے آقا

جَنَّت  میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’عمامہ شریف ‘‘ کےنو(9) حُرُوف کی نسبت سے عمامے  کے 9  مَدَنی پھول