Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں، لہذا آپ بھی اس پیارے سے مدنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے۔نیز عاشقانِ رَسُول کے ساتھ سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ مَحبتِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّاور سُنَّتِ رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دولت کا خزانہ حاصل ہوگا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بیان کردہ مدنی پُھولوں پر عمل کرنے کی سَعادَت عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

بیان کا خلاصہ:

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت  پانےکے حوالے سے چند مدنی پُھول سُننے کی سعادت حاصل کی کہ کن کن ذرائع سےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت  حاصل ہو سکتی ہے۔

(1)پیارے آقا،مدینے والے مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اِطاعت ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے(2)نوافل کی کثر ت ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے(3)مصیبت پر صبر ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے (4)دِل سے دُنیا کی محبت کو نکال  دینا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے(5)تِلاوتِ قرآن ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے (6)تبارک وتعالیٰ کی نعمتوں کاشکراوراُس کی نعمتوں میں غورو فِکر،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے (7)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندوں سے محبت ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مَحَبَّت پانے کا ذریعہ ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجْلس اَلْمدینہ لائبریری کا تَعارُف:

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن کی عالمگیر غیر سِیاسِی تحریک، دعوتِ