Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کا محبوب بننے کیلئے، زِیادہ سےزِیادہ عبادت وتلاوت اور نیکیوں کی عادت بنائیں اور اگر بتقاضائے بَشَرِیَّت کوئی گُناہ سَرزَد ہوجائے تو فوراً اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں سچی توبہ کیجئے، کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ توبہ کرنے والوں کوبھی بہت  پسند فرماتا ہے۔چُنانچہ پارہ 2سُوْرَۃُ الْبَقَرۃ کی آیت 222 میں ارشادہوتاہے:

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲) ۲، البقرۃ:۲۲۲)   

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بےشک اللہ پسند  رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو ۔

میں کر کے توبہ پلٹ کر گناہ کرتا ہوں

حقیقی توبہ کا کر دے شرف عطا یا رب

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    حضرت سَیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے: '' گُناہ سے تو بہ کرنے والا ایسا ہے، گویا اس نے گُناہ کیاہی نہیں اور جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی بندے سےمَحَبَّت کرتا ہے، تو اسے کوئی گُناہ نُقْصان نہیں دیتا۔ (فردوس الاخبار للدیلمی ،باب التاء ،الحدیث۲۲۵۱،ج۱،ص۳۰۸)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!معلوم ہوا کہ توبہ کرنا بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا پسندیدہ اورمحبوب کام ہے ،لہٰذا ہمیں بھی اپنے صغیرہ و  کبیرہ گُناہوں سے توبہ کرتےرہنا چاہیے،بِالخُصُوص جب رات کو سونے کیلئے بسترپرجائیں،تودن بھر کے مُعامَلات کویادکرتے ہوئے فکرِمدینہ(یعنی غورو فِکر) کیجئے۔

 شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابُوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےعطاکردہ،72مدنی انعامات میں سے،مدنی انعام نمبر16میں ہے کہ