Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

"کیا آ ج آپ نے کم اَزْ کم ایک بار (بہتریہ ہے کہ سونے سے قبل)صَلٰوۃُالتوبہپڑھ کردن بھر کے سابقہ ہونے والےتمام گُناہوں سے توبہ کرلی ؟نیز خدانخواستہ گُناہ ہوجانے کی صُورت میں فوراً توبہ کرکے آیندہ وہ گُناہ نہ کرنے کا عہد کیا؟‘‘لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ دن بھر میں اگرکوئی نیکی،جانے اَنجانے میں بندوں کے دِکھاوے کیلئے کی، تواس سےتوبہ کرتے ہوئے،آئندہ اِخْلاص کے ساتھ نیکیاں کرنے کی نِیَّت کریں اورگُناہوں کو یاد کرکے سچی توبہ کرنے کی عادت بنائیں تاکہ ہم بھی اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کے محبوب بندوں میں شامل ہوجائیں۔

مِٹا میرے رَنج و اَلَم یاالٰہی       عطا کر مجھے اپنا غم یاالٰہی

شرابِ مَحَبَّت کچھ ایسی پِلا دے           کبھی بھی نشہ ہو نہ کم یاالٰہی

عبادت میں لگتا نہیں دل ہمارا           ہیں عِصیاں میں بَدمَسْت ہم یاالٰہی

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ الٰہی کے بارے میں مَزیدمَعلُومات حاصل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ692صَفحات پر مُشتمل کتاب بنام ’’مُکاشَفۃ ُالقُلُوب‘‘ کے باب"مَحَبَّتِ الٰہی" کا مُطالَعہ بے حد مُفید ہے نیز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے سچی محبت کرنے والے ،نکوکاروں کی صُحبت اختیار کرنا ، ان کی نصیحت آمیز گفتگو کو اپنے لئے مَشعلِ راہ بنانابھی، محبت ِالہی کی عَلامت ہے۔ لہٰذا مَحَبَّتِ الٰہی بڑھانے، رِضائے الٰہی پانے، دل میں خوفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ جگانے، ایمان کی حِفاظت کی کُڑھن بڑھانے، خُود کو عذابِ قبرو جہنَّم سے ڈرانے، گُناہوں کی عادت مِٹانے، اپنے آپ کو سُنَّتوں کا پابند بنانے، دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّت الفردوس میں مکّی مَدَنی مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئے اچھا،مدنی ماحول اور نیک لوگوں کی صُحبت حددَرجہ ضروری ہے ،کیونکہ آج مُعاشرے کے ناگُفتہ بِہ حالات میں گُناہوں کا زور دار سیلاب ،جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے،ایسے میں تبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،