Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اِبْنِ عَباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ، راحتِ قَلْب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے لَعْنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورتوں کی صُورت بنائیں اور مَردانی عورتوں پرجومَردوں کی صُورت بنائیں۔'' (المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اللہ بن عباس ،الحدیث ۲۲۶۳،ج۱ص۵۴۰) (۷) جاندار کی تَصاویر والے لباس ہرگز نہ پہنا کریں نہ ہی جانوروں یا انسانوں کی تَصاویر والے اِسٹیکر ز اپنے کپڑو ں پر لگائیں ،نہ ہی گھروں میں آویز اں کریں(۸) اپنے بچوں کو ایسے ''بابا سُوٹ '' نہ پہنا ئیں جن پر جانوروں اور انسانوں کے فوٹو بنے ہوئے ہوتے ہیں (۹) خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اَشْیاء کے ذریعے ،مگر گھر کی چار دِیواری میں زِیْنَت کریں، لیکن میک اَپ کر کے اور بن سَنور کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : '' عورت پُوری کی پُوری عورت(یعنی چُھپانے کی چیز) ہے، جب کوئی عورت باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوجھانک جھانک کردیکھتا ہے ۔'' (جامع الترمذی ،کتاب الرضاع،باب(۱۸)،الحدیث۱۱۷۶، ج۲، ص۳۹۲)(۱۰) ننگے سر پھرنا سُنَّت نہیں ہے،لہٰذا اسلامی بھائیوں کوچاہيے کہ اپنے سر پر عمامہ شریف کا تاج سَجائے رکھیں کہ یہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نہایت ہی میٹھی سُنَّت ہے۔

دارُالافتا اہلسنَّت کا تعارُف:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وہی زِیْنَت اَپنائیے جس کی شریعتِ مُطہَّرہ نے اِجازت عطافرمائی ہے اورجو فیشناللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی کا سبب بنے ، اس سے خُودبھی بچئے اوراپنے اَہْل وعِیال کو بھی بچائیےاورتمام ترمعاملات میں رہنمائی حاصل کرنے کیلئے کسی سُنّی عالمِ دین یا دارُالاِفْتا ء اَہلسُنَّت سے رابطہ کیجئے۔دارُالاِفْتا ء اَہلسُنَّت دعوتِ اسلامی کے 97 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ پاکستان کے اِن شہروں بابُ المدینہ (کراچی ) میں 4،زَم زَم نگر(حیدرآبادباب الاسلام سندھ )،سردار آباد( فیصل آباد) ،مرکزُالاولیاء (لاہور)،راولپنڈی اورگلزارِ طیبہ