Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کے ساتھ مجھے بھی عَلاقائی دَورہ کرنے کا شَرَف حاصِل ہوا۔ ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹھّا کر کے ہم ” نیکی کی دعوت“ دے رہے تھے ۔ جب بَیان  خَتم ہوا تو اُسی دوکان کے ایک ملازم نَوجوان نے کہا، ” میں غیرمسلم ہوں۔ آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دِل پر گہرا اثر کِیا ہے ۔ مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔“ اَلحَمدُللہ عَزَّ  وَجَلَّ   وہ مُسَلمان ہو گیا۔ (فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ ،ص۳۵۱)

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

گھر میں آنے جانے کےچند مَدَنی پھول :

 (1)جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے :” بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ“ ترجمہ: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  پر بھروسہ کیا ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔(ابوداود، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵)