Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail

﴿2﴾جس نوجوان نے لذّتِ دُنیا اور اس کے عیش وعشرت کو چھوڑدیا اور اپنی جوانی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِطاعت کی جانب پیش قَدمی کی تو،اللہعَزَّ وَجَلَّ اس خوش نصیب کو بَہَتّر(72)صِدِّیقِین کے برابر ثواب عطا فرمائے گا۔([1])

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حقیقی بندہ

﴿3﴾بے شکاللہعَزَّ وَجَلَّ اپنی مخلوق میں اس خُوبصورت نوجوان کو سب سے زِیادہ پسند فرماتا ہے کہ جس نے اپنی جوانی اور حُسن و جمال کو اللہعَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں صَرف کر دیا ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرشتوں کے سامنے ایسے بندے پر فَخْرکرتے ہوئے ارشادفرماتا ہےکہ’’یہ میرا حقیقی بندہ ہے۔‘‘([2])

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا محبوب بندہ

﴿4﴾بے شک اللہعَزَّ وَجَلَّاس نوجوان سے مَحَبَّت فرماتا ہے کہ جس نے اپنی جوانی کو اِطاعتِ خُداوَنْدی میں فناکردیا ہو۔([3])

محبت میں اپنی گُما یا اِلٰہی

 

نہ پاوں میں اپنا پتا یا اِلٰہی

تُو اپنی وِلایت کی خَیْرات دیدے

 

مِرے غَوث کا واسِطَہ یاالٰہی

(وسائلِ بخشش ص 105)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]کنزالعمال، کتاب المواعظ والرقائق...الخ،الفصل الاول،الترغیب الاحادی من الاقوال،الجزء: ۱۵،۸/۳۳۲ ،حدیث:۴۳۰۹۹

[2]کنزالعمال،الفصل الاول،کتاب المواعظ والرقائق والخطب و الحکم،الترغیب الاحادی من الاقوال،الجزء: ۱۵،۸/۳۳۲ حدیث:۴۲۰۹۶

[3]حلیۃ الاولیاء،عبد الملک بن عمر بن عبد العزیز،۵/۳۹۴،حدیث:۷۴۹۶