Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail

لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے“ کو عام کرنے والے بن گئے۔

اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ

 

تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدَنی ماحول

تمہیں لُطف آجائے گا زندگی کا

 

قریب آکے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول

نبی کی مَحَبَّت میں رونے کا انداز

 

چلے آؤ سِکھلائے گا مَدَنی ماحول

سَنور جائے گی آخِرت اِنْ شَآءَ اللہ

 

تم اپنائے رکّھو سدا مَدَنی ماحول

(وسائلِ بخشش ص 646)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”جوانی کیسے گزاریں؟“ کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نوجوانوں میں عبادت کا ذَوق پیدا کرنے اور سُنَّتوں پر عمل کاشوق بڑھانے کیلئے،شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ۱۸ ربیعُ الاَوَّل ۱۴۱۲؁ھ بمطابق 26 ستمبر1991؁ء ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے اَوَّلین مدنی مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب (واقع گلستانِ اَوکاڑوی بابُ المدینہ کراچی) میں ’’جوانی کی عبادت کے فَضائل‘‘کے عُنوان سے بیان فرمایا ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ نے اس کی مدد سے نئے مواد کے کافی اضافے کے ساتھ”جوانی کیسے گزاریں؟“کے نام سے ایک رسالہ مُرتّب کیا ہے۔اس رِسالے میں قرآنی آیات،نصیحت آموز احادیثِ پاک اور مختلف بُزرگوں کے حکمت سے بھرپُور واقعات کے ذریعے نوجوان طبقے کو عبادت کی جانب راغب کرنے،اللہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سچا غلام بنانے اور انہیں قبر و آخرت کی فکر پیدا کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔آپ بھی اس رسالے کومکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیّۃً طلب فرما کراَوَّل تاآخر مُطالَعہ