Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail

حضرت سَیِّدُنا علامہ زَیْنُ الدِّین عبدُالرَّحمٰن اِبْنِ رَجَب حَنْبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جوانی میں عبادت کرنےسے مُتَعَلِّق بہت پیاری بات ارشادفرماتے ہیں:’’جس نے اللہعَزَّ وَجَلَّ کو اس وَقْت یاد رکھا، جب وہ جوان اورتَندُرُسْت تھا،اللہعَزَّ وَجَلَّ اُس کا اُس وَقْت خیال رکھے گا، جب وہ بُوڑھا اور کمزور ہوجائے گا اور اُسے بُڑھاپے میں بھی اچھی قُوَّتِ سَماعَت،بَصارت،طاقت اور ذِہانت عطا فرمائے گا۔حضرت سَیِّدُنا ابُوالطیب طبری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے سو(100) سال سےزِیادہ عمر پائی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہذِہْنی وجسمانی لحاظ سے تَنْدُرُسْت اورتوانا تھے،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے کسی نے صِحَّت کا راز پُوچھا تو ارشاد فرمایا:’’میں نے جوانی میں اپنی جسمانی صَلاحیتوں کو گُناہ سے محفوظ رکھا اور آج جب میں بُوڑھا ہوگیا ہوں تو اللہعَزَّ وَجَلَّ نے انہیں میرے لئے باقی رکھا ہے۔اس کے بَرْعکس حضرت سَیِّدُناجنیدبغدادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک بُوڑھےشخص کو دیکھا کہ جوبھیک مانگ رہا تھا ،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:اس شخص نے جوانی میںاللہ عَزَّ وَجَلَّکے حُقُوق کو ضائع کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بُڑھاپے میں اس کی قُوَّت کو ضائع فرما دیا۔ ‘‘([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نےکہ اللہعَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں نے اپنی جوانی کے گُلشن کو عبادت و ریاضت کے پانی سے سیراب کیااور گُناہوں سے بچتے رہے ،تواللہعَزَّ وَجَلَّ نے بُڑھاپے میں بھی ان پر جوانی کے اثرات باقی رکھے۔مگر افسوس! ہماری نوجوان نَسْل عبادت و تِلاوت میں مشغول رہنے کے بجائےموبائل فون،اِنْٹرنیٹ،سوشل میڈیا(Social Media) اور ٹی وی کے غلط اِسْتعمال کے سبب اپنا قیمتی وَقْت بے دَرْدی و بے فکری کے ساتھ برباد کرتی نظرآتی ہے۔موبائل فون جدید ٹیکنالوجی کاایک

 



[1]مجموعہ رسائلِ ابنِ رجب ،قولہ یحفظک،۳/۱۰۰ملخصاً