Book Name:Jawani Main Ibadat kay fazail

ورسائل سے اِستفادہ کرسکتے ہیں،نیز اوقاتُ الصلوۃسافٹ وئیر کے ذریعے مختلف ممالک اور شہروں میں،سحرواِفطار اور نماز کے اوقات بھی معلوم کر سکتے ہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دورِ جدید کی ان اِیجادات کا صحیح اِستعمال کرنے کی توفیق عطافرمائے اور ان کے غلط استعمال کے ذریعے گناہوں سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیوں میں دل لگانے کی کوشش کیجئےاورکسی گُناہ کو چھوٹا سمجھ کر ہرگزنہ کیجئے، کیونکہ ایک گُناہ کئی بُرائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے ،یعنی مزیددس(10) بُرائیاں اپنے ساتھ لاتا ہےجیسا کہ

گُناہ کے دس(10) نُقصانات

اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر بن خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:گُناہ اگر چہ ایک ہی ہو ،اپنے ساتھ دس(10) بُری خصلتیں لے کر آتاہے﴿1﴾جب بندہ گناہ کرتاہے تواللہعَزَّ وَجَلَّ کو غضب دِلاتاہے،حالانکہ وہ(رَبّ عَزَّ وَجَلَّ) اس بندےپر (غَضَب فرمانے کی) قُدرت رکھتاہے﴿2﴾وہ(یعنی گُناہ کرنے والا) اِبلیسِ لَعِیْن کوخوش کرتاہے﴿3﴾جنّت سے دُورہوجاتاہے﴿4﴾جہنّم کے قریب آجاتاہے ﴿5﴾وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے﴿6﴾وہ اپنے باطن کو ناپاک کربیٹھتا ہے ، حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے﴿7﴾وہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کو اِیذا دیتا ہے﴿8﴾وہ نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اُن کےرو ضۂ مُبارَکہ میں رَنْجِیْدہ کرتاہے﴿9﴾زمین وآسمان اور تمام مخلوق کو (اپنی) نافرمانی پر گواہ بنا لیتاہے﴿10﴾وہ تمام انسانوں سے خیانت اور رَبُّ العٰلمین عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کرتاہے۔([1])


 

 



[1]بحر الدموع،الفصل الثانی:عواقب المعصیۃ، ص۳۰-۳۱