Book Name:HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain

کردے (اور دُوسری مَجْلس کے بارے میں فرمایاکہ )یہ لوگ فقہی مَسائل اور عِلْم سیکھتے ہیں اور دُوسروں کو سکھاتے ہیں یہی لوگ اَفضل ہیں اور بے شک میں مُعَلِّم بنا کر بھیجا گیاہوں۔“پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِسی مَجْلس میں تشریف فرما ہو گئے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!آج کے پُر فِتَن دَور میں تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک ”دعوتِ اسلامی“مختلف مُمالك اور شہروں میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات کا اِنعِقاد کرکےاُمّتِ مسلِمہ کو سُنّتوں بھرا پاکیزہ مدنی ماحول مُہیّا کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں علمِ دین کی دولت سے مالا مال کر رہی ہے۔اِن اِجتماعات کی برکت سے دن بہ دن بے شُمار لوگ گُناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں آئیے! آپ کی ترغیب  کے لئے ایک اِیمان اَفروز مدنی بہار آپ کے گوش گُزار کرتا ہوں چُنانچہ

ملیر(بابُ المدینہ کراچی) کے علاقے اعظم پُورہ، سبز ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول مُیَسَّر آنے سے قبل میری زندگی کے رات دن گُناہوں میں بَسَر ہو رہے تھے۔ خُوش قسمتی سے میری قسمت کا سِتارہ چمک اُٹھا جس کا سبب کچھ یُوں بنا کہ ایک روز میں اپنے چچا زاد بھائی سے ملنے  گیا جنہیں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب تھا۔ انہوں نے میرے ساتھ خیر خواہی کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی نہ صرف زبانی طور پر دعوت پیش کی بلکہ اپنے ساتھ ہی اجتماع میں لے گئے اور یُوں زندگی میں پہلی بار مجھے فیضانِ مدینہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ فیضانِ مدینہ کی بارونق فَضاؤں میں میری


 

 



[1]  دارمی،باب في فضل العلم و العالم، ۱/۱۱۱ ،حدیث:۳۴۹