Book Name:HIrs kay Nuqsanat Qanaat ki Barkatain

دِین کا خُوب خُوب مدنی کام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر 97 شُعبہ جات میں دِین کا کام کر رہی ہے، اِنہی میں سے ایک شعبہ”دارالافتاء اہلسنت “ بھی ہے۔دورِ جدید میں مُسلمانوں کو مختلف شُعبہ ہائے زندگی میں آئے دن ایسے سینکڑوں نِت نئے مسائل کا سامنا رہتا ہے کہ جن کے حل کے لئے بیدار مَغْز اور اَعْلیٰ عِلمی صلاحیّت رکھنے والے مفتیانِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی کی بارگاہ میں رُجوع کرنا بیحد ضروری تھا، لہٰذا وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو دعوتِ اسلامی کے تحت دارالافتاء اہلسنت قائم کرنے کی شدید خواہش ہوئی، جس کا اِظہار ایک مرتبہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یُوں فرمایا’’اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم 12دارُالاِفتا کھولیں گے۔‘‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت، اَمِیْرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ خواب ۱۵شَعْبانُ الْمُعَظَّمْ ۱۴۲۱؁ھ کو اُس وقت پُورا ہوا  کہ جب جامع مسجد کنزُالایمان،بابری چوک بابُ المدینہ(کراچی)میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تَحت دارُالاِفتا اَہلسنّت کا آغاز ہوا ،تادمِ تحریر دارُالاِفتا سے مُتَعَلِّق کم و بیش 42 عُلمائے کرام،جن میں مُصَدِّق و مُفتی بھی ہیں،نائب مفتی اور مُتَخَصِـصبھی ہیں،یہ مختلف شہروں میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی شرعی رَہنمائی میں مصروف ہیں، جن سے شرعی رہنمائی کے لئے نہ صرف بِالْمُشَافَہَ مُلاقات کی جاسکتی ہے بلکہ تَحریری فتویٰ  بھی حاصِل کِیا جاسکتا ہے۔اس کے عِلاوہ ’’دارالافتاء اہلسنت‘‘کے تحت کام کرنے والے شعبے’’دارُالافتاءآن لائن ‘‘کے عُلمائے کرام بھی اِنتِہائی ذِمّہ داری کے ساتھ  ٹیلی  فون اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بَھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حتّی الاِمکان ہاتھوں ہاتھ شرعی حَل بتاتے ہیں۔ دارُالافتاءآن لائن سے، اِنْٹرنیٹ کے ذریعے،دُنیا بھر سے اس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) سے سُوالات کےجَوابات پوچھے جاسکتے ہیں