Book Name:Shan e Usman e Ghani

بنیں۔ اس سے نہ صرف ہمارے اخلاق میں بہتری آئے گی بلکہ لوگوں کے دلوں میں ہماری مَحَبَّت بھی پیدا ہو گی اورنیکی کی دعوت دینا بھی آسان ہوگا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے نقشِ قدم پر چلنے اورحسنِ اخلاق کا پیکر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجْلس اَلْمدینہ لائبریری کا تَعارُف:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن کی عالمگیر غیر سِیاسِی تحریک دعوتِ اسلامی سُنَّتوں کی خِدمت کےلیے کم وبیش 97شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے۔آسان انداز سے علمِ دین کی روشنی پھیلانے اور لوگوں کواسلامی تعلیمات سے رُوشَناس کروانے کیلئے ان شعبوں میں ایک شُعبہ’’المدینہ لائبریری‘‘بھی قائم کِیا گیا ہے ۔جس میں مُطالَعہ کے لیے خُوشگوار ماحول،آڈیو،ویڈیوبیانات ومدنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لیے کمپیوٹر وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پر مُشتمِل شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،عُلَمائے اہلسنت کَثَّرَہُمُ اللہٗ تَعَالٰیاور اَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب و رَسائِل اور VCDs,CDs وغیرہ رکھنے کی مجلس کی طرف سے طے شدہ نظام کے مطابق رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ ہم بھی اِس سَہولَت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے علمِ دین کی برکات سے مالا مال ہو سکتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں حصہ لیجئے!