Book Name:Shan e Usman e Ghani

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عِلْمِ غیب پر مُطَّلع (باخبر)ہیں ، یہ بات صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں بہت مشہور اور ہر ایک کی زبان پر تھی۔(المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، المقصد الثامن فی طبہ...الخ، الفصل الثالث فی انبائہ بالانباء المغیبات،ج۳،ص۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شان کے مُتَعلِّق بَیان سُنا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

v   نہایت ہی حلیم ، سخی، نرم دل ، نرم گُفْتار، شَرافت و عاجزی کے پیکر، شرم و حَیا کے مَظْہَر ہونے کے ساتھ ساتھ ہردلعزیز شَخْص تھے۔

v   سَخاوت کے مَظْہَر تھے،راہِ خُدامیں قُربان کرنے کےلیے اپنے گھربار،جان اوراولادکی بھی پروا نہیں کرتے تھے، اسی لیے جب ہجرت کا موقع آیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے گھر والوں کے ساتھ پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی اور پھر مَـدِیْـنَهٔ مُـنَوَّرَہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًا کی طرف بھی ہجرت فرمائی۔

v   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا سُنّتِ رسول پر عمل کرنے کا جذبہ مرحبا! صد مرحبا۔

v   آپ کو مختلف کئی ایک القابات سے یاد کیا جاتا ہے مثلاً"ذُوالنّورین،جامع القرآن، جَيْشُ الْعُسْرَةِ‘‘یعنی تنگی والے لشکر کی مالی مُعاوَنت کرنے والے،صَاحِبُ الۡہِجۡرَتَیۡن یعنی2ہجرتیں کرنے والے۔

v   آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے میٹھے پانی کا چشمہ 35000ہزاردِینار میں خرید کرمسلمانوں کی سہولت وآسانی کے لیے راہِ خدا میں وقف کیا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہم بھی امیرالمومنین حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حلم کے پیکر، سخاوت کے مظہر، نرمی اور عاجزی کے خُوگر