Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

تم پرحرام ہیں،اسی طرح تم بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے بھی نکاح کرو۔اس پریہ آیت نازل ہوئی کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح بدکاری میں پڑ جاؤ۔ (مدارک ،نساء تحت الایۃ ۲۷ص۲۲۳)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سُناآپ نے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے کس طرح شہوات کی پیروی کرنے والوں کی مَذمَّت فرمائی کہ ایسے لوگوں کوجہنَّم کی غَی نامی وادی میں ڈالا جائے گا،اسی طرح دوسری آیتِ مبارکہ میں مُنافقین  کی مَذمَّت بیان فرمائی کہ وہ لوگ اِتباعِ شہوات میں پڑ کر ذلیل ورُسوا ہوئےاور اب وہ دِلی بُغْض وعِناد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ مُسلمانوں کو بھی اس عادتِ بد میں  مبُتلا کردیا جائے ۔

فی زمانہ مُسلمانوں کی عملی حالت  کو دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ غیر مُسلم اَقْوام اپنی اس ناپاک سازِش میں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں ۔آج مسلمان  نَفْس وشیطان کے بہکاوے میں آکر اپنی خواہشات کی پیروی میں حد سے بڑھتاجارہاہے ۔نفس کی پیروی میں مَغربی تَہْذیب اور اَغیار کی عادت واَطوار سے مُتاثر ہوکر ان جیسے کام کرنے میںمَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ فخر محسوس کرتا ہے۔مَرد وں نے سُنَّتوں بھرا لباس چھوڑ کر پینٹ شرٹ اور سرپر ہیٹ(ٹوپی) لگاکر اِترا کرچلنااپنا معمول بنالیا،عورتوں نے پردے کو خیربادکہہ کرگلی بازاروں میں بے پردہ گھومنا،فیشن کے نام پرتنگ وچُسْتْ لباس پہن کربدنگاہی  کا سامان بننےکو گویا مَعْیوب سمجھنا ہی چھوڑ دیا،بچوں کی تَربِیَت  کاحال یہ ہے کہ انہیں دینی عُلُوم کے زیور سے آراستہ کرنے کے بجائے دُنیوی عُلُوم وفُنون سکھائے جاتے ہیں، اگر بچہ ذَرا ذَہین ہوتو اسے ڈاکٹر، انجینئر ، پروفیسر ، کمپیوٹر پروگرامر بنانے کی خواہشیں  اَنگڑائی لینے لگتی ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے دینی تَربِیَت سے مُنہ موڑ کر مَغربی تَہْذیب کے نُمائندہ اِداروں کے مخلوط ماحول میں تعلیم دِلوانے میں