Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

علاج

ایسے شخص کو چاہیے کہ روزانہ اپنے نَفْس کا مُحاسَبہ کرے،جسے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ’’ فکرِ مدینہ ‘‘کرنا کہتے ہیں ، رات کو سونے سے قبل اس بات پر غور کرے کہ آج میں نے کون کون سے اچھے اَعمال کئے ہیں؟ اور کون کون سے بُرے عمل اور گُناہ مجھ سے سَرزَد ہوئے ہیں؟ گُناہوں پر اپنے نَفْس کو مَلامت کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کرے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی اِنعامات بھی نَفْس کا مُحاسَبہ کرنے میں بہت مُعاوِن ہیں اور پھر یہ  کہ روزانہ فکرِ مدینہ کر کے ہرماہ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کرواناذیلی حلقے کے بارہ(12)مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام بھی ہے ۔مدنی اِنعامات پر عمل اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرنے  اور قَبْر وآخرت کی تیاری کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔لہٰذا آپ بھی مدنی اِنعامات پر عمل کیجئے، روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہرماہ کے اِبتدائی دس دن کے اندر اپنے یہاں کے  ذِمّہ دار کو جمع کروادیجئے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے اِتباعِ شیطان جیسے مُوذِی مَرض اور دیگر گُناہوں سے بھی بچنے کا مدنی ذِہْن ملے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  

گناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت یارسولَ اللہ

تمہِیں اب کچھ کرو ماہِ رسالت یارسولَ اللہ

گناہوں سے مجھے ہوجائے نفرت یارسولَ اللہ

نکل جائے بُری ہر ایک خصلت یارسولَ اللہ

گُنہ لمحہ بہ لمحہ ہائے! اب بڑھتے ہی جاتے ہیں

نہیں پر اِس پہ ہائے کچھ نَدامت یارسولَ اللہ