Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

گے۔مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس کتاب کو ھدیۃً  حاصل کیا جاسکتا ہے  اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

زَباں کا‘ آنکھ کا اور پیٹ کا قفلِ مدینہ تم

لگا لو ورنہ محشر میں پشیمانی بڑی ہوگی

(وسائلِ بخشش، ۳۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ:

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نےاِ تباعِ شہوات کی تباہ کاریاں سُنیں کہ یہ ایسی مُہلک(یعنی ہلاک کر دینے والی) بیماری ہے کہ جس کی وجہ سے انسان تباہی وبَربادی کے عمیق (گہرے)گڑھے میں گِرتا چلاجاتا ہے۔آیاتِ قُرآنیہ ، احادیثِ کریمہ اور اَقوال بُزرگانِ دین  سے بھی اس مُوذی مَرَض کی تباہ کاریاں معلوم ہوئیں۔نیز  خواہشاتِ نَفْسانیہ کی پیروی کرنے والے کو  دِین کی تباہی دُنیا کی بربادی ،جان ومال اور وَقْت کےضِیاع،دائمی ذِلّت ورُسْوائی،اللہ عَزَّ  وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی ناراضی جیسے بڑے بڑے نُقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے۔یادرکھئے!اِتباعِ شہوات کا ایک اَہم سبب نیک لوگوں کی صُحبت سے دُوری بھی ہے، کیوں کہ بندہ جب ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھتابیٹھتاہے جو اتباعِ نفس جیسی مُہلک بیماری میں مبُتلا ہوں تو اُس کا نَفْس بھی آہستہ آہستہ اَثر قَبول کرنے لگ جاتا ہے،اوربالآخر اس میں بھی یہ مرض سَرایت کرجاتا ہے۔لہٰذا ہمیں چاہیےکہ عُلمائے