Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

اب اس میں کوئی بھی داخل نہیں ہوسکے گا۔''پھراللہعَزَّ  وَجَلَّ نے اِرْشادفرمایا:''اب دوزخ کی طرف جاؤ اور دوزخ اوراس کے عذابات کودیکھو،جومیں نے اَہلِ دوزخ کے لئے تیارکئے ہیں۔''حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے جاکر دیکھا کہ دوزخ (کی آگ)کا ایک حصّہ دوسرے پرچڑھ رہاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضرہو کر عرض کی:''اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !تیرے عزّت وجَلال کی قسم ! کوئی بھی ایسانہیں جو جہنَّم (کی سختی ) کے بارے میں سُنے اوراس میں داخل ہو(یعنی بچنے کی کوشش کرے گا )پس اللہ  تَعالٰیکے حکم سے جہنَّم کو شہوات ولَذات کے پردوں سے ڈھانپ دیاگیا۔''پھر اللہ تَعالٰینے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم دیا: ''دوبارہ جہنَّم کی طرف جاؤ۔''جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام گئے اوربارگاہِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ میں حاضرہو کر عرض کی : اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !تیری عزّت وجلال کی قسم!مجھے خوف ہے کہ اب اس سے کوئی بھی نہ بچ پائے گا ،بلکہ (شہوات میں مبتلاہوکر)اس میں جاپڑے گا۔'' (جامع الترمذی،کتاب صفۃالجنۃ،باب ماجاء خفت الجنۃ.........الخ،الحدیث:۲۵۶۹،۴/۲۵۲)

حدیثِ پاک کی تشریح:

حضرت علامہ اِبنِ حجرعسقلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی اس حدیثِ پاک کی شرح  میں فرماتے ہیں: ’’شہوات‘‘ سے مُراد وہ دُنیاوی اُمورہیں جن کے ذریعے لذّت حاصل کی جاتی ہے، خواہ شریعت نے اس سے بِلاواسطہ مَنْع کیاہویااس کے کرنے سے اَحکاماتِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ میں سے کسی حکم کاتَرک لازِم آتاہو ۔ نیزمُشْتَبہ (جن میں شک ہو ) اور وہ جائزومُباح کام جن پرعمل کے باعث حرام میں پڑنے کا خوف ہو، سب اس (شہوات) میں داخل ہیں۔ (فتح الباری، جلد۱۱، صفحہ ۲۷۳)چُنانچہ،

حضرت سَیِّدُناعطیہ بن سعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ حُضُورنبیِ اکرم ، نُورِمُجسم ،رسولِ مُحتَشم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ ذیشان ہے :'' آدمی اس وَقْت تک مُتَّقی وپرہیزگارنہیں ہو