Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

کرام ومُفتیانِ عِظام اورایسے نیک لوگوں کی صُحبت اختیار کریں جو نفس کے مکروفریب پر واقف ہوں، اس کی جائز وناجائز خواہشات میں تمیز کرسکتے ہوں۔ بداَخلاق اور بُرے لوگوں سے اپنے آپ کو ہمیشہ دُور رکھیں کہ بُری  صُحبت زہریلے سانپ سے بھی زِیادہ نُقصان دہ ہےکہ سانپ تو فقط  جِسمانی نُقصان پہنچاتا ہے مگر بُری صُحبت بسا اَوْقات جِسمانی نُقصان کے ساتھ ساتھ رُوحانی نُقصان(جیسے گُناہوں میں مبُتلا ہونا، ایمان کی بربادی وغیرہ) بھی پہنچاتی ہے۔

مجلس اِصلاح برائے قیدیان

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اچھی صُحبت فراہم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ دین کے مُقدَّس جذبے کے تحت مُسلمان قیدیوں کی سُنَّتوں بھری تَربِیَت کے لیے دُنیا کے کئی جیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کی مجلس ”اِصلاح برائے قیدیان “ کے ذَریعے مَدَنی کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیمِِ قُرآن کے لئے مدرسے قائم ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   تمام جیلوں میں یہ مَدارس قائم کئے جائیں گے۔کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت، امیر اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسائل سے درس دیا جاتاہے، نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے دیئے ہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا مَدَنی اِنعامات و مَدَنی قافلہ کورس، 63دن کا تربیتی کورس،12روزہ مدنی کورس، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ کابھی سلسلہ ہے۔