Book Name:Ittibae Shahwaat ki Tabah Kariyan

        حضرت علامہ جلالُ الدین سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیت کے تحت  نقل فرماتے ہیں :حضرت سَیِّدُناعُقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ،فرماتے ہیں : میں نے رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا کہ عنقریب میری اُمَّت میں سے اَہلِ کتاب اور اَہْل ِلَبن ہلاک ہوجائیں گےمیں نے عرض کی: یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَہلِ کتاب کون ہیں ؟اِرْشاد فرمایا : وہ لوگ جو  کتاب اس لئے سیکھتے ہیں تاکہ اس کے ذَریعے ایمان والوں سے جھگڑا کریں۔میں نے عرض کی: اَہلِ لبن کون ہیں؟اِرْشاد فرمایا:وہ لوگ جو شہوات کی پیروی کرتے ہیں اور نمازوں کو ضائع کرتے ہیں۔

 (تفسیردرمنثورج۵،ص۵۲۷) (المستدرک علی الصحیحین،ج۳،ص۱۲۶،ح۳۴۶۹ ) 

حضرت اِبن ِاشعث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت  سَیِّدُنا داؤد  عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی طرف وَحْی فرمائی کہ بے شک وہ دل جودُنیاکی خواہشات کے ساتھ مُعَلَّق (جُڑے ہوئے)ہیں وہ مجھ سے دُور  ہیں ۔(تفسیر دُرِّ منثور ج ۵ ، ص۵۲۶)

ایک مقام پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ یُوں ارشاد فرماتاہے:

وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا(۲۷)۵،النساء،آیت ۲۷)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوراللہتم پراپنی رحمت سے رجوع فرماناچاہتاہےاورجواپنے مَزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ۔

اس آیت ِمُبارَکہ کا  شانِ نُزول یہ ہے کہ یہودونَصاریٰ اورمجوسی ،بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے نکاح حلال سمجھتے تھے،جب اللہ  تَعالٰینے ان سے نکاح کرنے کوحرام فرمایا تووہ مُسلمانوں سے کہنےلگے کہ جس طرح آپ خالہ اور پُھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائزسمجھتے ہو جبکہ خالہ اور پُھوپھی