Book Name:Faizan e Imam Ghazali

کتاب کی طرف میری رہنمائی فرمایئے، جسے پڑھ کراِسلامی طرز پرزِنْدَگی  گُزاری جاسکے۔ اُنہوں نے کہاکہ آپ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی’’فیضانِ سُنَّت‘‘خریدفرمالیجئے۔ بات آئی گئی ہوگئی۔ زِنْدَگی کاپہیّااپنی تیزرفتاری سے گھومتا رہا، گردشِ لیل ونَہارسے بے خبر میں معمول کے مُطَابِق  زِنْدگی گُزارتا رہا اور دُنیاوی مَصروفیات کی وَجہ سے وہ کتاب نہ خرید سکا۔کچھ عرصے بعدخدا کا کرناایساہواکہ میں مُسْتِقل طورپربابُ المدینہ(کراچی) مُنتقل ہو گیا۔ ایک روز نَمازِ مغرِب کے لئے ایک مسجِد میں گیاتونَمازاَدا کرنے کے بعد میں نے دیکھاکہ سفیدلباس زَیْبِ تَن کئے سرپرسبزسبزعمامہ شریف کاتاج سجائے ایک اسلامی بھائی کسی کتاب سے دَرس دے رہے تھے اورکئی اسلامی بھائی دَرس سُننے میں مصروف تھے۔میں بھی اُس درس میں بیٹھ گیا، جب میری نظر اُس کتاب پرپڑی جس سے وہ اسلامی بھائی دَرس دے رہے تھے تو اس پر ’’فیضانِ سُنَّت‘‘ لکھاتھا،جسے دیکھ کرمیراذِہن ماضی کے دُھندَلکوںمیں کھو گیا او ر میرے ذِہْن کے پردے پر یہ بات اُبھری کہ یہ تو وہی کتاب ہے جسے خریدنے کا مجھے مرکزُالاولیاء(لاہور) میں فُلاں اسلامی بھائی نے مَشورہ دیاتھا۔دَرس کے بعدمیں نے اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کی اوران سے’’فیضانِ سُنَّت‘‘مُطالَعہ کرنے کے لئے مانگی، اُنہوں نے دے دی۔میں وقتاًفوقتاً مسجد میں اِس کا مُطالَعہ کرتا،اس کی برکت سے میرے اَندرسُنَّتوں پرعمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّرَفْتہ رَفْتہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر سُنَّتوں پرعمل کے لئے کمربَستہ ہوگیا۔نیزمیرے ساتھ ساتھ میرے تین بھائی بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کواِخْتتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ