Book Name:Faizan e Imam Ghazali

چاہتے  ہیں  تو تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ جس طرح بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  نے دین کی تبلیغ اور اس کی نَشْر و اِشاعت میں اپنے دن  رات بسر کیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی بھی اِنہی مقدس ہستیوں کے فیضان سے شب روز نیکی کی دعوت کی خوب خوب دھومیں مچانے کیلئے کوشاں ہے ۔آپ بھی دِیْنی کاموں میں ترقّی کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ذیلی حلقے کے ان  12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مسجددرس“بھی ہے۔ جس میں نیکی کی دعوت اور برائی سے بچنے کا درس دیا جاتا ہے ۔حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیوطِی الشّافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی’’شَرحُ الصُّدو ر‘‘میں نَقل کرتے ہیں:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حَضْرتِ سیِّدُناموسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی : بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ (حِلیۃُ الاَولِیاء ج۶ص۵ حدیث۷۶۲۲)

اِس روایت سے علمِ دین سیکھنے سکھانے کا اجر و ثواب معلوم ہوا ۔سیکھنے سکھانے کی نیَّت سے سُنَّتوں بھرا بیان یا درس دینے اور سننے والوں کے تو وارے ہی نیارے ہو جائیں گے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن کی قبریں اندرسے جگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اورانہیں کسی قسم کا خوف بھی محسوس نہیں ہوگا ۔اس لیے خُوب خُوب مسجد درس دینے یا سننے کی کوشش کیجئے۔نیزاچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ اِنْفرادی کوشِش کرتے ہوئے  نیکی کی دعوت دینے  ، مَدَ نی قافِلے میں سفر اورفکرِ مدینہ کے ذَرِیْعے مَدنی اِنْعامات کا رسالہ پُر کرنے اورہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتِماع  میں اَوّل تا آخر شرکت کیجئے۔درسِ فیضانِ سُنَّت میں شرکت کی رَغْبت بڑھانے کیلئے آئیے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ۔

بابُ المدینہ(کراچی)کےمُقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے:١٤١٠؁ھ بَمُطابِق 1990؁ء کی بات ہے کہ میں مرکزُالاَوْلیاء (لاہور)میں ایک جگہ مُلازَمت کرتاتھا۔اِسی دَوران دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ایک اسلامی بھائی بھی وہیں مُلازِم ہوئے۔ایک بارمیں نے اُن سے کہاکہ کسی ایسی