Book Name:Faizan e Imam Ghazali

عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے  مَدَنی قافِلوں میں سفر کیجئے،مدنی چینل خود بھی دیکھتے رہیے اوراِصلاحِ اُمّت کے عظیم اور مقدّس جذبے کے تحت دُوسروں کو بھی مدنی چینل دِکھائیے کہ یہ بھی گھر بیٹھے کثیر عِلم دین حاصل کرنےاور بے شُمار بَرَکتیں پانے کا ذَرِیعہ ہے۔

جامعۃُ المدینہ کا تعارُف:

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی  نیکی کی دعوت  اورعلمِ دین کی اشاعت کیلئے 95 سے زائد شُعبوں میں کام کررہی ہے،اِنہی شُعبوں میں سے ایک جامعۃُ المدینہ بھی ہے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اورمُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اسلامی کی حُصُولِ علمِ دین کی بھرپور ترغیب کےنتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول، راہِ خُدا میں سفر کرتے ہیں،وہیں کثیر تعدادمیں اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں  باقاعدہ علمِ دین کے حُصُول کے لئے جامعۃُ المدینہ میں علمِ دین حاصل کررہے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ! جامعۃُالمدینہ میں طَلَبہ وطالبات کونُورِ علم سے مُنور کرنے کے ساتھ ساتھ تَقْویٰ وپرہیز گاری کے انوار سے روشن کرنے کے لئے  ان کی اَخْلاقی تَربِیَّت کا بھی اِلْتِزام کیاجاتا ہے، یاد رہے! اسلامی بہنوں کے جامعات میں عالمہ اسلامی بہن پڑھاتی ہیں اور ان جامعات میں پردے کا خوب اہتمام کیا جاتا ہے۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  طَلَبہ سے بہت پیار کرتے ہیں اور اس کی وَجہ یوں بیان فرماتے ہیں:میں دعوتِ اسلامی کے جامِعات ومدارِس کے طلبہ سے بَہُت مَحَبَّت کرتا ہوں اور ان کے صَدقے سے اپنے لئے دُعائے مغفرت کیا کرتا ہوں۔ اگرچِہ ان میں بعض شرارَتی بھی ہوتے ہیں مگر بچّے جو ٹھہرے!بچّے کیسے ہی شرارتی ہوں، مگر ماں باپ کو پیارے ہوتے ہیں۔ کچھ طَلَبہ کے شرارت کر لینے سے ہر طالبِ علم بُر ا بھی نہیں ہوجاتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمارے طَلَبہ نَمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نوافِل بھی پڑھتے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمارے مُتَعَدّد طَلَبہ مل کر صَلٰوۃُ التّوبہ،تَہَجُّد،اِشْراق اور