مدرستہ المدینہ گنگا پور

ماہنامہ اگست2021ء

مدرسۃُ المدینہ گنگاپور

یقیناً عالمِ اسلام کیلئے دعوتِ اسلامی امید کی ایک کرن نہیں بلکہ امید کے سورج کی حیثیت رکھتی ہے ، دینِ اسلام کی تعلیمات کو جہاں بھر میں عام کرنے اور   اہلِ اسلام کی امیدوں پر پورا  اترنے کیلئے مدارسُ المدینہ کا قیام کیا گیا جس میں بچوں  کو فی سبیل اللہ (مفت) قراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ اسی کی ایک شاخ “ مدرسۃ ُ المدینہ گنگاپور “ بھی ہے جوکہ منڈی بچیانہ ، تحصیل جڑانوالہ ، ضلع فیصل آباد کے ایک نواحی گاؤں میں واقع ہے ۔

 “ مدرسۃ المدینہ گنگاپور  کا آغاز1996ء میں ہوا۔ فی الوقت یہاں حفظ و ناظرہ کی 2 کلاسز ہیں جن میں موجود طلبہ کی تعداد 58 ہے ۔ اس درسگاہ سے 250 طلبہ حفظ ِ قراٰن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 1200 ہے۔  اس مدرسۃ ُالمدینہ سے تعلیم ِ قراٰن مکمل کرنے والوں میں سے 50    خوش نصیب طلبہ نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کیا۔

 اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول مدرسۃ المدینہ گنگاپور کو ترقی و عروج عطافرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code