پانی کی قدر کیجئے

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

پانی کی قدر کیجئے

* مولانا اویس یامین عطّاری مدنی

اچّھے بچّو! امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

پانی کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہے لہٰذا جب بھی وُضو کرنے لگیں تو نَل اتنا کھولیں جتنی ضَرورت ہے ، زیادہ کھولنا اور پانی ضائع کرتے رہنا خطرناک ہے اور پھر مسجد یا مدرسے کا پانی جو وَقْف کا ہوتا ہے اسے ضائع کرنا اور بھی زیادہ سخت ہے۔ (ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط101) ، سنسنی خیز مناظر دیکھ کر کیا تصور کرنا چاہئے؟ ، ص10)

پیارے بچّو! پانی اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے اور ضرورت سے زیادہ پانی خرچ نہیں کرنا چاہئے ، وُضو کرتے یا نہاتے ہوئے پانی دیکھ بھال کر خرچ کریں ، اسی طرح ہاتھ منہ یا پاؤں دھوتے وقت پانی زیادہ نہ بہائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code