علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

 (1)مفتی محمد چمن زمان نجم القادری (رئیس جامعۃ العین سکھر، باب الاسلام سندھ )ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کےجو شمارے میری نظر سے گزرے انہیں عَقْل و دانِش کی عمر کو پہنچے ہوئے تقریباً ہر طبقے پر ضِیاء پاشیوں کی صلاحیت سے لبریز پایا۔ درسِ قراٰن، حدیث اور دیگر اَہَم مسائل کو دیکھ کر یہ کہنابے جا نہ ہوگا کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا محور انسانی زندَگی کا کوئی ایک شعبہ نہیں بلکہ انسانی طبقات کے تمام تَر شعبہ ہائے زندگی کی بابَت اِصلاح ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مقصد اوّلین ہے۔ (2)مولانا غلام سبحانی رضوی صاحب (امام رضا جامع مسجد، عظیم آباد،پٹنہ،ہند) امیرِ اہلِ سنّت حضرت علاّمہ محمد الیاس عطّار قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے صَوتی پیغامات کو سِپُردِ قِرْطاس کرکے عوامِ اہلِ سنّت کی خدمت میں پیش کیا جانا بہت بڑا عملی کام ہے۔ کیوں کہ بزرگوں سے عقیدت کا یہی تقاضا ہے اس سلسلے میں ملفوظاتِ صوفیہ ہماری راہنمائی کرتے ہیں، مختصر یہ کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“عوامِ اہلِ سنّت کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہے ۔ اللہپاک سے دُعا ہے کہ پَرْوَردَگارِ عالَم اس رسالے کو روز افزوں ترقّی عطا فرمائے اور اس کے عِلْمی فیضان کو عام کرے۔ اٰمین (3) مولانا عبد الغنی صاحب ( مہتمم و مدرس جامعہ منور العلوم ، خطیب محکمۂ اوقاف علامہ شاہ جمال مرکزالاولیاء لاہور) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہر ماہ جو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ جاری ہوتا ہے اس میں اصلاح ِمعاشرہ اور ہر آئے دن پیدا ہونے والے مسائل کا حل ہوتا ہے جس سے انسان کو زندَگی کے ہر مقام پر سنّتِ رسول پر چلنے کا راستہ معلوم ہوتا ہے۔ میں دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔اور مالِکِ کریم کی بارگاہ میں دُعا گو ہوں کہ اللہ کریم دعوت ِاسلامی کو دن دُگنی رات چگنی  ترقّی عطا فرمائے۔اٰمین

اسلامی بھائیوں کے تأثرات

(4) مکتوباتِ امیرِ اہلِ سنّت پڑھ کر ذِہْن بنا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے ما تحتوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنا ہے چاہے کاروبار ہو، گھر ہو یا تنظیمی ذمہ داری۔ (محمد وقاص، جامعۃ المدینہ باب المدینہ کراچی) (5) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر بار ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ دیکھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے، ماشآءاللہ عَزَّوَجَلَّ پہلے سے بہتر ہوتا جا رہا ہے موضوعات، ترتیب اور حسنِ تعبیر مدینہ مدینہ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ مزید برکت عطا فرمائے۔

 (عبد الواجد، نواب شاہ، باب الاسلام سندھ)

مَدَنی مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات

(6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“سے پہلے کتاب پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا، اب اس کی برکت سے کتابیں پڑھنے کو جی چاہتا ہے ۔(زو ہیب علی ،گلشن غازی،باب المدینہ کراچی)

اسلامی بہنوں کے تأثرات

  (7) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا بہت اچّھا لگا۔ اس میں مختلف اور جدید مضامین آسان زَبان میں دین و دنیا کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اس سے خوب خوب برکتیں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم(بنتِ انور رضا،گجرات)

 (8)اس مختصر مگر جامِع سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں کئی اُمُور جدیدہ کی طرف توجّہ دلائی جاتی ہے جنہیں پڑھنے سے کثیر معلومات حاصل ہوتی ہے۔ (بنتِ افتخار،راولپنڈی)


Share

Articles

Comments


Security Code