باب:جزیہ کابیان

جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5

روایت ہے حضر ت مجالہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں احنف کے چچا جزءابن معاویہ کا کاتب تھا ۲؎ہمارے پاس حضرت عمر ابن خطاب کا تحریری فرمان آیا ان کی وفات سے ایک سال پہلے کہ مجوسی کے ہر رحمی قرابت دار کے درمیان جدائی کردو۳؎اور حضرت عمر نے مجوس سے جزیہ نہ لیا تھا یہاں تک کہ عبدالرحمان ابن عوف نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہجر کے مجوس سے جزیہ وصول فرمایا تھا۴؎(بخاری)اور بریدہ کی حدیثاذا امر امیرالخکتاب الکفارکے باب میں بیان کر دی گئی۵؎

عَنْ مَجالَةَ قَالَ: كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الأَحْنَفِ فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ -رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ- قَبْلَ مَوْتِهٖ بِسَنَةٍ: أَنْ فَرِّقُوْا بَيْنَ كُلِّ ذِي مَحْرَمٍ مِنَ الْمَجُوْسِ، وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوْسِ حتّٰى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ-صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوْسِ هَجَرَ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ. وَذُكِرَ حَدِيثُ بُرَيْدَةَ: إِذَا أَمَّرَ أَمِيرًا عَلٰى جَيْشٍ فِي "بَابِ الْكِتَابِ إِلَى الْكُفَّارِ".

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4035 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے حضرت معاذ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب انہیں یمن کی طرف بھیجا تو انہیں حکم دیا کہ ہر بالغ یعنی احتلام والے سے ایک دینار یا اس کی برابر معافری ۱؎یعنی معافری وہ کپڑا ہے جو یمن میں ہوتا ہے ۲؎(ابوداؤد)

عَنْ مُعَاذٍ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَجَّهَهٗ إِلَى الْيَمَنِ أَمْرَهٗ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ حَاِلمٍ -يَعْنِيْ مُحتَلِمٍ- دِينَارًا أَوْ عِدْلَهٗ مِنَ الْمَعَافِرِيِّ: ثِيَابٌ تَكُوْنُ بِالْيَمَنِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4036 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ایک زمین میں دو قبلے مناسب نہیں ۱؎اور مسلمان پر جزیہ نہیں۲؎(احمد، ترمذی،ابوداؤد)

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَصْلُحُ قِبْلَتَانِ فِي أَرْضٍ وَاحِدَةٍ، وَلَيْسَ عَلَى الْمُسْلِم جِزْيَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4037 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے خالد ابن ولید کو دومہ والے اکیدر کی طرف بھیجا ۱؎تو مسلمانوں نے اسے گرفتار کرلیا اسے لے آئے تو حضور نے اس کا خون محفوظ فرما دیا اور اس سے جزیہ پر صلح فرمالی ۲؎(ابوداؤد)

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلٰى أُكَيْدِرِ دُوْمَةَ فَأَخَذُوْهُ، فَأَتَوْا بِهٖ فَحَقَنَ لَهٗ دَمَهٗ، وَصَالَحَهٗ عَلَى الْجِزْيَةِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4038 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے حرب ابن عبید اللہ سے وہ نانا سے راوی وہ اپنے والد سے ۱؎کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ عشر صرف یہودیوں اور عیسائیوں پر ہی ہے اور مسلمانوں پرعشر نہیں ۲؎(احمد، ابوداؤد)

وَعَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللّٰهِ عَنْ جَدِّهٖ أَبِيْ أُمِّهٖ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّمَا الْعُشُوْرُ عَلَى الْيَهُوْدِ وَالنَّصَارٰى، وَلَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ عُشُوْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4039 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ ہم کسی قوم پر گزرتے ہیں تو وہ نہ تو ہماری مہمانی کرتے ہیں اور نہ ہم کو وہ حق دیتے ہیں جو ہمارا ان پر ہے اور نہ ہم ان سے لیتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر وہ کسی طرح نہ مانیں بجز اس کے کہ تم ان سے جبرًا وصول کرو تو لے لو ۱؎(ترمذی)

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ! إِنَّا نَمَرُّ بِقَوْمٍ فَلَا هُمْ يُضَيِّفُوْنَا، وَلَا هُمْ يُؤَدُّوْنَ مَا لَنَا عَلَيْهِمْ مِنَ الْحَقِّ، وَلَا نَحْنُ نَأْخُذُ مِنْهُمْ. فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ أَبَوْا إِلَّا أَنْ تَأْخُذُوْا كُرْهًا فَخُذُوْا" رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4040 ، باب:جزیہ کابیان

روایت ہے اسلم سے ۱؎کہ حضرت عمر ابن خطاب نے سونے والوں پر جزیہ چار اشرفیاں مقرر فرمائیں۲؎اور چاندی والوں پر چالیس درہم اس کے ساتھ مسلمانوں کا کھانا یعنی تین دن کی مہمانی۳؎(مالک)

عَنْ أَسْلَمَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ضَرَبَ الْجِزْيَةَ عَلٰى أَهْلِ الذَّهَبِ أَرْبَعَةَ دَنَانِيرَ، وَعَلٰى أَهْلِ الوَرِقِ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، مَعَ ذٰلِكَ أَرْزَاقُ الْمُسْلِمِينَ وَضِيَافَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ. رَوَاهُ مَالِكٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4041 ، باب:جزیہ کابیان