باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5

روایت ہے حضرت ابو وھب جشمی سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گھوڑا پالو ۱؎اور اس کی پیشانی کے بالوں اور ان کی پچھاڑی یا فرمایا ان کی سرین پر ہاتھ پھیرو ۲؎اور انہیں ہار پہناؤ ۳؎اور تانت کے ہار نہ پہناؤ ۴؎(ابوداؤد،نسائی)

وَعَنْ أَبِيْ وَهَبٍ الْجُشَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اِرْتَبِطُوا الْخَيْلَ وَامْسَحُوْا بِنَواصِيْهَا وَأَعْجَازِهَا أَوْ قَالَ: أَكْفَالِهَا، وَقَلِّدُوْهَا وَلَا تُقَلِّدُوْهَا الأَوْتَارَ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3881 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بندہ مامور تھے ۱؎حضور نے ہم کوکسی چیز سے خاص نہ فرمایا لوگوں کے بغیر سوا تین چیزوں کے ۲؎ہم کو حکم دیا کہ ہم وضو پورا کریں۳؎اور صدقہ نہ کھائیں ۴؎اور گھوڑی پر گدھا نہ چڑھا جائیں ۵؎(ترمذی،نسائی)

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدًا مَأْمُوْرًا،مَا اخْتَصَّنَا دُوْنَ النَّاسِ بِشَيْءٍ إِلَّا بِثَلَاثٍ: أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوْءَ، وَأَنْ لَا نَأْكُلَ الصَّدَقَةَ، وَأَنْ لَا نُنْزِيَ حِمَارًا عَلٰى فَرَسٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3882 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیئے ایک خچر ہدیۃً پیش کیاگیا تو حضور اس پر سوار ہوئے ۱؎تو حضرت علی نے عرض کیا ہم بھی گدھے کو گھوڑی پر چڑھایا کرتے تو ہمارے پاس بھی اس جیسے جانور ہوجاتے ۲؎تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کام وہ لوگ کرتے ہیں جو جانتے نہیں ۳؎(ابوداؤد،نسائی )

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَغْلَةٌ فركِبَهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْ حَمَلْنَا الْحَمِيْرَ عَلَى الْخَيْلِ فَكَانَتْ لَنَا مِثْلُ هٰذِهٖ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّمَا يَفْعَلُ ذٰلِكَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3883 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم کی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا ۱؎(ترمذی،ابوداؤد، نسائی، دارمی)

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ قَبِيْعَةُ سَيْفِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3884 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے ہود ابن عبداللہ ابن سعد سے وہ اپنے دادا مزیدہ سے راوی ۱؎فرماتے ہیں تشریف لائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فتح کے دن حالانکہ آپ کی تلوار پر سونا اور چاندی تھے ۲؎(ترمذی )اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

وَعَنْ هُوْدِ ابْنِ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جدِّهٖ مَزِيْدَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلٰى سَيْفِهٖ ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ غَرِيْبٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3885 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت سائب ابن یزید سے ۱؎کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر احد کے دن دو زرہیں تھیں کہ جن کے درمیان اجتماع فرمایا تھا ۲؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)

وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيْدَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَلَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ قَدْ ظَاهَرَ بَيْنَهُمَا. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3886 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا بڑا جھندا سیاہ اور آپ کا چھوٹا جھنڈا سفید تھا ۱؎(ترمذی، ابن ماجہ)

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ رَايَةُ نَبِيِّ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَوْدَاءَ وَلِوَاؤُهٗ أَبْيَضَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3887 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت موسیٰ ابن عبیدہ سے جو محمد ابن قاسم کے مولیٰ ہیں ۱؎فرماتے ہیں مجھے محمد ابن قاسم نے براءابن عازب کے پاس بھیجا ۲؎رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے جھنڈے کے متعلق دریافت کرنے کے لیے تو فرمایا وہ سیاہ رنگ کا چوکھٹا تھا اون کا ۳؎(احمد ،ترمذی،ابوداؤد)

وَعَنْ مُوْسَى بْنِ عُبَيْدَةَ مَوْلٰى مُحَمَّدِ اِبْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: بَعَثَنِيْ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِم إِلَى الْبَرَاءِ اِبْنِ عَازِبٍ يَسْأَلُهٗ عَنْ رَايَةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3888 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم مکہ میں تشریف لائے حالانکہ آپ کا جھنڈا سفید تھا ۱؎(ترمذی،ابوداؤ،ابن ماجہ)

وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ وَلِوَاؤُهٗ أَبْيَضُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3889 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو بیویوں کے بعد گھوڑے سے زیادہ کوئی چیز پیاری نہ تھی ۱؎(نسائی)

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلٰى رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ النِّسَاءِ مِنَ الْخَيْلِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3890 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ہاتھ شریف میں عربی کمان تھی ۱؎تو ایک شخص کو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں فارسی کی کمان ہے ۲؎فرمایا یہ کیا ہے اسے پھینک دو اور اسے ان جیسی چیزوں کو اختیار کرو ۳؎اور کامل ہے نیزہ۴؎یہ ہیں وہ چیزیں کہ اللہ تعالٰی ان کے ذریعے دین کو قوت دے گا اور تم کو شہروں میں قبضہ دے گا ۵؎(ابن ماجہ)

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَتْ بِيَدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْسٌ عَرَبِيَّةٌ فَرَأٰى رَجُلًا بِيَدِهٖ قَوْسٌ فَارِسِيَّةٌ قَالَ: "مَا هٰذِهٖ؟ أَلْقِهَا، وَعَلَيْكُمْ بِهٰذِهٖ وَأَشْبَاهِهَا وَرِمَاحِ الْقَنَا، فَإِنَّهَا يُؤَيِّدُ اللّٰهُ لَكُمْ بِهَا فِي الدِّيْنِ، وَيُمَكِّنُ لَكُمْ فِي البِلَادِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3891 ، باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان