- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 4
- تجارتوں کا بیان
- باب:غلہ روکنے کا بیان
باب:غلہ روکنے کا بیان
تجارتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 4
روایت ہے حضرت معمر سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جو غلہ روکے وہ خطا کار ہے ۲؎(مسلم)اور ہم حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی حدیث کہ بنی نضیر کے مال کا الخان شاءاللّٰهتعالٰی باب الفیمیں ذکر کریں گے۔
عَنْ مَعْمَرٍقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ احْتَكَرَ فَهُوَ خَاطِئٌ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰه عَنْهُ «كَانَتْ أَمْوَالُ بَنِي النَّضِيرِ» فِي بَابِ الْفَيْءِ إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰى
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2892 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں غلہ لانے والا روزی دیا جائے گا روکنے والا لعنتی ہے ۱؎(ابن ماجہ،دارمی)
عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجَالِبُ مَرْزُوقٌ وَالْمُحْتكِرُ مَلْعُونٌ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه والدَّارِمِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2893 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے زمانہ میں بھاؤ چڑھتے گئے تو صحابہ نے عرض کیا یارسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم بھاؤ مقرر فرمادیجئے ۱؎تو نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا بھاؤ مقرر فرمانے والااللّٰهہے وہ ہی تنگی و فراخی فرمانے والا روزی رساں ہے ۲؎میری آرزو ہے کہ اپنے رب سے اس طرح ملو۳؎کہ تم میں سے کوئی مجھ سے خونی یا مالی ظلم کا مطالبہ نہ کرسکے ۴؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ،دارمی)
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلٰى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ بِدَمٍ وَلَا مَالٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه وَالدَّارِمِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2894 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو مسلمانوں پر ان کی روزی(غلہ)روکے ۱؎اللّٰهاسے کوڑھ اور مفلسی میں مارے ۲؎(ابن ماجہ،بیہقی شعب الایمان اور رزین نے اپنی کتاب میں)
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ احْتَكَرَ عَلَى المُسْلِمِينَ طَعَامَهُمْ ضَرَبَهُ اللّٰهُ بِالجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهٖ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2895 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جو چالیس دن غلہ روکے ۱؎کہ اس کے مہنگے ہونے کا انتظار کرے ۲؎تو وہاللّٰهسے دورہوگیا اوراللّٰهاس سے بیزار ہوگیا ۳؎(رزین)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا يُرِيدُ بِهِ الغَلَاءَ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللّٰهِ وَبَرِئَ اللّٰهُ مِنْهُ» . رَوَاهُ رَزِينٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2896 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت معاذ سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا غلہ روکنے والا بندہ بہت برا ہے کہ اگراللّٰهبھاؤ سستے کرے تو رنجیدہ ہو اور اگر مہنگے کرے تو خوش ۱؎(بیہقی شعب الایمان اور رزین اپنی کتاب میں)
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ: إِنْ أَرْخَصَ اللّٰهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي “شُعَبِ الإِيمَانِ”. وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهٖ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2897 ، باب:غلہ روکنے کا بیان
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا جو چالیس دن غلہ روکے ۱؎پھر وہ سارا غلہ خیرات بھی کردے تب بھی اس کا کفارہ نہ ہوگا ۲؎(رزین)
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثمَّ تَصَدَّقَ بِهٖ لَمْ يَكُنْ لَهٗ كَفَّارَةً. رَوَاهُ رَزِينٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2898 ، باب:غلہ روکنے کا بیان