- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 4
- کتاب ارکان حج
- باب:سر منڈانے کا باب
باب:سر منڈانے کا باب
کتاب ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 4
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اور کچھ صحابہ نے حجۃ الوداع میں سر منڈائے اور بعض نے بال کٹوائے ۱؎(مسلم،بخاری)
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ رَأْسَهٗ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهٖ وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2646 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت معاویہ نے فرمایا کہ میں نے مروہ کے پاس تیر سے ۱؎نبی کر یم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے بال مبارک کاٹے تھے ۲؎(مسلم،بخاری)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي مُعَاوِيَةُ: إِنِّي قَصَّرْتُ مِنْ رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2647 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع میں فرمایا ۱؎اے اللّٰه سر منڈانے والوں پر رحم کر صحابہ نے عرض کیا یارسول اللّٰه کترانے والوں پر بھی حضور نے فرمایا الٰہی سر منڈانے والوں پر رحم کر لوگوں نے عرض کیا یارسول اللّٰه کترانے والوں پر بھی تو فرمایا کترانے والوں پر۲؎(مسلم،بخاری)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «اَللّٰهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» . قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: «اَللّٰهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» . قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2648 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت یحیی ابن حصین سے وہ اپنی دادی سے راوی ۱؎انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے حجۃ الوداع میں سنا کہ آپ نے سر منڈانے والوں کے لیے تین بار دعا کی اور کترانے والوں کے لیے ایک بار ۲؎(مسلم)
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ جَدَّتِهٖ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا وَلِلْمُقَصِّرِيْنَ مَرَّةً وَاحِدَةً رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2649 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم منٰی میں تشریف لائے تو جمرہ پر آئے اسے کنکر مارے پھر اپنے منٰی کے خیمہ میں تشریف لائے اور قربانی کا جانور ذبح کیا پھرمونڈنے والے کو بلایا ۱؎اور اسے اپنی داہنی جانب پیش کی اس نے مونڈ دی ۲؎پھر ابوطلحہ انصاری کو بلایا وہ بال انہیں عطا فرمادیئے پھر بائیں جانب حالق کے سامنے کی فرمایا مونڈدو اس نے مونڈ دی پھر وہ بال ابو طلحہ کو عطا فرماکر فرمایا انہیں لوگوں میں بانٹ دو۳؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتٰى مِنًى فَأَتَى الْجَمْرَةَ فَرَمَاهَا ثُمَّ أَتٰى مَنْزِلَهٗ بِمِنًى وَنَحَرَ نُسُكَهٗ ثُمَّ دَعَا بِالحَلَّاقِ وَنَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّهُ الْأَيْمَنَ فَحَلَقَهٗ ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ ثُمَّ نَاوَلَ الشِّقَّ الْأَيْسَرَ فَقَالَ «احْلِقْ» فَحَلَقَهٗ فَأَعْطَاهُ طَلْحَةَ فَقَالَ: «اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2650 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں رسول صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو احرام باندھنے سے پہلے اور بقر عید کے دن بیت اللّٰه کے طواف سے پہلے وہ خوشبو ملتی تھی جس میں مشک ہوتا تھا ۱؎(مسلم، بخاری)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ وَيَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالبَيْتِ بِطِيبٍ فِيهِ مِسْكٌ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2651 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بقر عید کے دن طواف زیات کیا پھر لوٹ کر نماز ظہر منٰی میں پڑھی ۱؎(مسلم)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلّٰى الظُّهْرَ بِمِنًى.رَوَاهُ مُسْلِمٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2652 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت علی و عائشہ سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ عورت سر منڈائے ۱؎(ترمذی)
عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ قَالَا: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَحْلِقَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2653 ، باب:سر منڈانے کا باب
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ عورتوں پر سر منڈانا نہیں عورتوں پر کتروانا ہے ۱؎(ابوداؤد،دارمی)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ الْحَلَقُ إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ».رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 2654 ، باب:سر منڈانے کا باب