- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 2
- نماز کا بیان
- باب:نماز میں قرأءت
باب:نماز میں قرأءت
نماز کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 2
روایت ہے حضرت معاذ بن عبد الله جہنی سے ۱؎فرماتے ہیں کہ جہنیہ کے ایک آدمی نے انہیں خبر دی ۲؎کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نے فجر کی دونوں رکعتوں میں "اِذَا زُلْزِلَتِ"پڑھی ۳؎یہ مجھے خبرنہیں آیا بھول گئے یا عمدًا پڑھی۔(ابوداؤد)
عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الله الْجُهَنِيّ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ أَخْبَرَهٗ أَنَّهٗ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَرَأَ فِي الصُّبْح (إِذَا زُلْزِلَتْ)فِي الرَّكْعَتَيْنِ كِلْتَیْهِمَا فَلَا أَدْرِي أَنَسِيَ أَمْ قَرَأَ ذٰلِكَ عَمْدًا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 862 ، باب:نماز میں قرأءت
روایت ہے حضرت عروہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ نے فجر پڑھی تو دونوں رکعتوں میں سورۂ بقر پڑھی ۲؎(مالک)
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلّٰى الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِيهِمَا (سُورَةِ الْبَقَرَةِ)فِي الرَّكْعَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا. رَوَاهُ مَالِكٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 863 ، باب:نماز میں قرأءت
روایت ہے حضرت فرافصہ ابن عمیرحنفی سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے سورت یوسف نہیں یاد کی مگر حضرت عثمان رضی الله عنہ کے فجر میں پڑھنے سے کیونکہ آپ یہی بار بار پڑھتے تھے ۲؎(مالک)
وَعَنْ الفَرَافِصَةِ بْنِ عُمَيْرِ الْحَنَفِيِّ قَالَ: مَا أَخَذْتُ سُورَةَ يُوسُفَ إِلَّا مِنْ قِرَاءَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِيَّاهَا فِي الصُّبْحِ وَمِنْ كَثْرَةِ مَا كَانَ يُرَدِّدْهَا. رَوَاهُ مَالِكٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 864 ، باب:نماز میں قرأءت
روایت ہے حضرت عامرابن ربیعہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر ابن خطاب کے پیچھےفجرپڑھی تو آپ نے ان دو رکعتوں میں نہایت آہستہ سورۂ یوسف اور سورۂ حج پڑھی ۲؎ان سے کہا گیا کہ تب تو آپ فجرچمکتے ہی کھڑے ہوجاتے ہوں گے فرمایا ہاں ۳؎(مالک)
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: صَلَّينَا وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فيهمَا بِسُورَةِ يُوسُفَ وَسُورَةِ الْحَجِّ قِرَاءَةً بَطِيئَةً قِيلَ لَهٗ : إِذًا لَقَدْ كَانَ يَقُومُ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ قَالَ: أَجَلْ. رَوَاهُ مَالِكٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 865 ، باب:نماز میں قرأءت
روایت ہےحضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں کہ مفصل کی کوئی چھوٹی بڑی سورت ایسی نہیں جو میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو پڑھتے نہ سنی ہو جس سے آپ فرض نماز میں لوگوں کی امامت کرتے تھے ۱؎(مالک)
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهٖ قَالَ: مَا مِنَ الْمُفَصَّلِ سُوْرَةٌ صَغِيرَةٌ وَلَا كَبِيرَةٌ إِلَّا قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ بِهَا النَّاسَ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ. رَوَاهُ مَالِكٌ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 866 ، باب:نماز میں قرأءت
روایت ہے حضرت عبد الله ابن عتبہ ابن مسعود سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میںحٰمٓ دخانپڑھی ۲؎(نسائی،ارسالًا)
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ(بِحٰمٓ الدُّخَانِ) رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مُرْسَلًا
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 867 ، باب:نماز میں قرأءت