Book Name:Shaitan ka Darwazy

بدبخت کو ڈراتے رہنے اور اس کی چالوں سے بچتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : نیک اعمال رسالے سے روزانہ جائزہ لیناہے۔

*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا جائزہ لے اور مرنے کے بعد کیلئے عَمَل کرے([1]) *اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں *ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔

آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! نیک اعمال کے مطابق روزانہ جائِزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا*اَخْلاق سنوریں گے*کردار اچھا ہو گا*عادات بہتر ہوں گی *نیکیوں


 

 



[1]...نوادر القلیوبی، حکایت :58، صفحہ:46ـ47 ملخصاً۔