Book Name:Shaitan ka Darwazy

لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنی زبان کی حفاظت کرے۔ ([1])

(3): تَعَوُّذ پڑھنا

پیارے اسلامی بھائیو! شیطان سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ تَعَوُّذ یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ کی کثرت کرنا بھی ہے۔ یعنی ہم کثرت سے اُٹھتے، بیٹھتے، چلتے، پھرتے اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھتے رہا کریں، اس کی برکت سےبھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہم شیطانی چالوں سے بچ جائیں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے:  جو بندہ دن بھر میں 10 مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  پڑھے تو اللہ پاک ایک فرشتے کی ڈیوٹی لگا دے گا جو شیطان کو اس سے یوں دور بھگائے گا جیسے عرب لوگ اونٹ کو پانی کے تالاب سے بھگاتے ہیں۔([2])

تَعَوُّذ کی برکت

حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے ایک جگہ شیطان کو جھکا ہوا دیکھا تو میں نے اس کو چھڑی کے ساتھ چوٹ لگانے کا ارادہ کیا، شیطان نے مجھ سے کہا کہ اے ابو سعید!کیا آپ کو معلو م نہیں کہ مجھے چھڑی اور دنیاوی اسلحہ کا کوئی خوف نہیں؟ میں نے کہا: اے لعنتی! تجھے کونسی چیز خوف زدہ کرتی ہے؟اس نے جواب دیا کہ مجھے (اس دنیا میں صرف) 2چیزیں  خوف زدہ کرتی ہیں:( 1):تَعَوُّذ پڑھنے والوں کا تَعَوُّذ یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھنا( 2):صدیقین کی معرفت کی کرنیں۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ اَعُوْذُ باللہ پڑھنے سے شیطان ڈر جاتا ہے، اللہ پاک ہمیں اس


 

 



[1]... تنبیہ الغافلین، باب حفظ اللسان، صفحہ:119 ۔

[2]...سلوۃ العارفین، باب فضیلۃ التعوذ، جلد:1، صفحہ:124۔

[3]... سلوۃ العارفین، باب فضیلۃ التعوذ، جلد:1، صفحہ:124۔