Book Name:Maan ke Dua ka Asar

نے عَرْض کی:وَاِنْ ظَلَمَاهُ؟اگرچہ وہ ظُلم کریں؟اِرْشاد فرمایا:اگرچہ ظُلم کریں،اگرچہ ظُلم کریں،اگرچہ ظُلم کریں۔(شعب الایمان، باب فی بر الو الدین،فصل فی حفظ اللسان ...الخ،۶/۲۰۶،حدیث:۷۹۱۶)

(3)ایک شخص نے عَرْض کی،یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!والِدَین کا اپنی اَولاد پر کیا حق ہے؟فرمایا:هُمَا جَنَّتُكَ وَنَارُكَیعنی و ہی تیری جنّت اور تیری دوزخ ہیں۔

(ابن ماجہ، کتا ب الادب ، باب بر الوالدین ،رقم:۳۶۶۲ ،۴/ ۱۸۶)

(4)ایک شخص نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں  آکر عرض کی:میری اچّھی خدمت کاسب سے زیادہ حق دار کون ہے؟اِرْشاد فرمایا:تمہاری ماں۔اُس نے عَرْض کی: پھر کون ہے؟اِرْشاد فرمایا:تمہاری ماں،اُس نے دوبارہ عَرْض کی:پھر کون ہے؟اِرْشاد فرمایا:تمہاری ماں۔عرض کی:پھر کون ہے؟اِرْشاد فرمایا:تمہاراباپ۔(بخاری، کتاب الادب،باب من احقّ الناس بحسن الصحبۃ، ۴/۹۳،حدیث:۵۹۷۱)

آئیے دُعا کرتے ہیں:

مُطِیْع اپنے ماں باپ کا کر میں اُنکا    ہر ایک حکم لاؤں بجا یااِلٰہی

(وسائل ِ بخشش مُرمّم،ص۱۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کردہ اَحادیثِ مبارکہ سےمعلوم ہوا کہ ماں باپ کا مقام و مَرتَبہ نہایت بُلند و بالا ہے کہ اگر انسان اِنہیں راضِی رکھے تو اُس کی دُنیا و آخِرت سَنور جاتی ہے جبکہ اِنہیں ناراض کرنا جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ والِدَین اگرچہ ظُلم کرتے ہوں مگر پھر بھی اَولاد پر اُن کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے بالفرْض والِدَین کسی سے ناراض ہوں،ڈانٹ