Book Name:Maan ke Dua ka Asar

والوں کے لئے عبرت کے مَدَنی پھول ہیں، وہیں ماں باپ کے لئے بھی مقامِ غور ہے، خُصُوصاً وہ مائیں جو بات بات پر اپنی اَولاد کو اِس طرح کہہ کر کہ تیرا  سَتِّیا ناس(سَتْ۔تِیا۔ناس)جائے،تُو پھٹ پڑے،تجھے کوڑھ نکلے وغیرہ بددُعائیں دیتی ہیں،اُنہیں اپنی زَبان قابُو میں رکھنی چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ قَبولِیَّت کی گھڑی ہو، دُعا قَبول ہو جائے اور اَولاد کو سچ مُچ’’ کُچھ‘‘ہو جائے اور یُو ں ماں خُود بھی ٹینشن(Tension)  میں آ جائے! لہٰذا اَولاد کو صِرف دُعائے خَیْرسے نوازتے رہنا زیادہ مُناسِب ہے۔

اللہ کریم ہمیں اپنے ماں باپ کو خوش رکھنے اور اُن کی دعائیں لینے کی تَوْفِیْق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

جامعۃ المدینہ( للبنات)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں اسلامی بھائیوں کو ماں باپ کی فرمانبرداری کا ذِہْن دینے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں،وہیں اسلامی بہنوں کو بھی اپنے والِدَین کی آنکھوں کا تارا بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے کئی شعبہ جات قائم کیے ہیں۔اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس جامعۃُ المدینہ(للبنات)بھی ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجلس جامعۃُ المدینہ(للبنات)کے تحت مُلک و بیرونِ ملک   266 (دوسوچھیاسٹھ) جامعاتُ المدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں کم و بیش1623(سولہ ہزاردوسوتائیس) طالبات دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس) اورفیضان شریعت کورس کرنےکی مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں۔کم و بیش3600(تین ہزارچھ سو) اسلامی بہنیں دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس)جبکہ تقریباً414(چارسو چودہ)اسلامی بہنیں25ماہ کا”فَیْضانِ شریعت کورْس“ کرنے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں۔سینکڑوں اسلامی بہنیں جامعۃ المدینہ للبنات میں  نظامت و تدریس کے منصب پردِینی خدمات سرانجام دے