Book Name:Maan ke Dua ka Asar

والِدَین کی خدمت کی جائے تَب بھی اُن کے اِحسانات کا بدلہ نہیں اُتر سکتا ۔

(خزائن العرفان،پ۱، البقرہ ،تحت الآیۃ:۸۳)

بڑے بھائی بہن کا میں کہا مانا کروں ہردم    کروں   ماں باپ کی دِن رات خدمت  یارسولَاللہ

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۳۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح قرآنِ پاک میں والِدَین کی  تعظیم و تَوقیر کرنے کی تَرغِیْب دِلائی گئی ہے اِسی طرح احادیثِ مُبارَکہ میں بھی  کئی مقامات پر والِدَین کی اِطاعت  وفرمانبرداری کا حکم اور اُن کی شان  وعظمت کو بَیان فرمایا گیا ہے۔آئیے!بطورِ تَرغِیْب4فرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سنئے:

(1)فرمایا:جب اَولاد اپنے ماں باپ کی طرف رَحمت کی نظر کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ہر نَظر کے بدلے حجِّ مَبْرُور(یعنی مقبول حج)کا ثواب لکھتاہے۔صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی:اگرچہ دن میں 100مرتبہ نظر کرے!فرمایا:نَعَمْ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَاَطْیَبُیعنی ہاں،اللہ پاک سب سے بڑا ہے اور اَطْیَب(یعنی سب سے زیادہ پاک)ہے۔(شُعَبُ الْاِیمان،۶ /۱۸۶ ،حدیث: ۷۸۵۶)یعنی اُسے سب کچھ قُدرت ہے، اِس سے پاک ہے کہ اُس کو اِس(ثواب)کے دینےسے عاجِز کہا جائے۔(بہارِ شریعت،۳/۵۵۴،حصہ ۱۶)

(2)فرمایا:جس نے اپنے ماں باپ کی فرمانبرداری کی حالت میں صُبح کی تو اُس کے لئے جنّت کے دو(2) دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ،اور اگر والِدَین میں سے ایک ہو تو ایک دروازہ(Door) کُھلتا ہے اور جس نے اِس حال میں صُبح کی کہ وہ اپنے والِدَین کا نافرمان ہو تو اُس کے لئے جہنّم کے دو(2) دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور اگر والِدَین میں سے ایک ہو تو ایک دروازہ کُھلتا ہے۔ایک شخص