Book Name:Maan ke Dua ka Asar

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُناکہ

٭ماں باپ کی طرف نظرِ رَحمت ڈالنے سے حجِ مقبول کا ثواب ملتا ہے۔٭ماں کی دُعا مصیبتوں اور آزمائشوں سے چُھٹکارا دِلواتی ہے۔٭ماں کی دُعا جنّت کا حقدار بنادیتی ہے۔٭ماں اَولاد کی خاطِر اپنی خواہشات کو قُربان کردیتی ہے۔٭ماں کا فرمانبردار جنّت میں نیک لوگوں کے ساتھ ہو گا۔٭ماں باپ کا نافرمان دُنیا و آخِرت میں ذَلیل و رُسوا ہوجاتا ہے۔٭ماں باپ کی نافرمانی کی حالت میں صُبْح کرنے والے کے لئے جہنّم کے 2 دروازے کُھل جاتے ہیں۔٭ماں کی بد دُعا انسان کو دُنیا  و آخِرت میں ذلیل و رُسوا کر دیتی ہے۔

ربِّ کریم سب مسلمانوں کو اپنے والِدَین کی فرمانبرداری کرنے،اُنہیں راضِی رکھنے،اُن کے لئے دعائیں کرنے،اُن کا ہر جائز حکم ماننے اور اُن کی دُ عاؤں میں سے حِصّہ پانے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا     جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سلام کرنے کی سنتيں اور آداب


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵