Book Name:Maan ke Dua ka Asar

رہی ہیں،ہزارہااسلامی بہنیں ملک و بیرونِ ملک، اپنے علاقوں /شہروں میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8مدنی کاموں میں مختلف ذمہ داریوں پر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروف ہیں۔ آئیے!ہم بھی اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو جامعۃُ المدینہ(للبنات)میں داخل کروائیں اور  اپنے لئے ثوابِ  جارِیہ کا سامان کرنے کی کوشش کریں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں    اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)        

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ”جنّتی محل کا سودا“کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے  ماں باپ کی خدمت کا ذہن بنانے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”سمندری گنبد “  کا مطالعہ مفید رہے گا اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً  مکتبۃ المدینہ کی دیگر  کتب و رسائل خود بھی پڑھئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی   پیش کیجئے ۔مکتبۃ المدینہ کا ایک بہت ہی پیارا رسالہ ” جنتی محل کا سودا “ بھی ہے ۔اس رسالے میں٭راہِ خدا میں  مال خرچ کرنے والوں پر انعامات کا تذکرہ٭نیک لوگوں کا ادب و احترام کرنے کا حکم٭اللہ  والوں کی گستاخی کرنے والوں کا انجام٭دنیا کی محبت دل میں بٹھانے کا نقصان٭دنیاوی مال و دولت جمع کرنے کا وبال٭عبادات سے غافل کرنے والے اسباب کا تذکرہ اور اس کے علاوہ بہت کچھ موجود ہے۔ آج ہی اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً حاصل کرکے خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے،دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس رسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔