Book Name:Maraz Se Qabr Tak

زندگی بسر کرنی چاہیے ۔آئیے!اپنے پاک پروردگار جَلَّ جَلَالُہٗ کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں

         وہ بچارے کہ بیمار ہیں جو    جنّ و جادو سے بیزار ہیں جو

         اپنی رحمت سے ان کو شفا کی         میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے

          وہ کہ آفات میں مبتلا ہیں       جو گرفتارِ رَنج و بَلا ہیں

          فضل سے ان کو صبر و رِضا کی      میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے

(وسائل بخشش مرمم ، ص۱۲۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نزع کے وقت  کیا کرنا چاہیے              

       میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!بسااوقات عیادت کیلئے  کسی ایسے مریض کے پاس بھی جانا ہوتا ہے  جس  میں موت کی علامات  پائی جاتی ہیں  اوراس پر نزع کاعالَم طاری  ہوتا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ بس کچھ  ہی دیر میں اس کی  رُوح نکل جائے  گی ۔ایسے میں رونے پیٹنے کے بجائے  صبر سے کام لیتے ہوئے یہ ذہن بنانا چاہئے کہ جو اس دنیا میں آیا ہے،اُسے ایک دن یہاں سے جانا بھی ہے بلکہ اس کی طرح ہمیں بھی ایک دن مرنا  ہوگا اور اس کے بعد والے مَراحل سے گزرنا پڑے گا۔

      یاد رکھئے !جس پر نزع کا عالَم طاری ہو، اس کا ایک ایک لمحہ ہمیں  بھی موت  کی یاد دِلاتا ہے، لیکن ہم اپنی موت کو بھلائے، نہ جانے کونسی” کل“ کے انتظار  میں  مطمئن بیٹھے ہیں کہ  جس میں  گُناہوں سے توبہ کریں گے ،اپنی بداعمالیوں کو چھوڑ کرنیکیاں شروع کریں گے،ہر روز اُٹھتے ہوئے جنازے نہ جانے کیوں ہمیں  غفلت سے  جھنجھوڑ کر نہیں جگاتے۔