Book Name:Maraz Se Qabr Tak

خوشبو  ہونا مستحب ہے۔٭کوشش کی جائے کہ مکان میں کوئی تصویر یا کُتّا نہ ہو،اگر یہ چیزیں ہوں تو فوراًنکال دی جائیں  کیونکہ جہاں یہ  چیزیں ہوتی ہیں ،وہاں  رحمت کے فرشتے  نہیں آتے۔ ٭جب روح نکل جائےتوایک چوڑی پٹی جبڑے کےنیچے سے سرپرلےجاکرگِرہ لگا دیں کہ منہ کُھلانہ رہے اورآنکھیں بندکردیں اورانگلیاں اور ہاتھ پاؤں سیدھےکر دیں، اس کے گھرو الوں میں جو زیادہ نرمی کے ساتھ  کرسکتا ہو  باپ یا بیٹا وہ کرے۔(بہارِ شریعت،۸۰۷،۸۰۸/۱،ملخصاً)

مرتے وقت کلمہ پڑھنے کی فضیلت

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!  اگرکبھی ایسا موقع  آئے کہ ہم اپنےعزیز و رشتہ دار،دوست احباب یا کسی بھی مسلمان کو اس  کیفیت میں پائیں تو ان مدنی پھولوں پرعمل کرنے  میں ہرگز سُستی (Laziness)  سے کام نہ لیں کہ ہماری تھوڑی سی توجہاِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  مرنےوالےکیلئے نجات ومغفرت کا سبب  بن سکتی ہے۔ بالخصوص مرنے والے کو کلمہ طیبہ کی تلقین توضرورکرنی چاہئےکہ حدیثِ پاک  میں مرتےوقت کلمہ پڑھنےوالے کیلئے جنت کی بشارت ہے۔

حضرت سیدنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں کہ  نبی رحمت،شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا:مَنْ کَانَ آخِرُ کَلَامِہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ دَخَلَ الْجَنَّۃَ یعنی جس کاآخری کلام لَاۤ اِلٰہَ  اِلَّا اللہ ہووہ جنَّت میں جائےگا۔(ابو داود،کتاب الجنائز، باب فی التلقین ،۳/۲۵۵   ، حدیث:۳۱۱۶)

      حکیمُ الامت ،حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاس حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں: اگرچہ عمر بھرکلمہ پڑھتا رہا لیکن مرتےوقت کلمہ ضرورپڑھناچاہئےکہ اس کی برکت  سےبخشش ہوگی۔(مراٰۃ المناجیح      ،  ۴۴۶/۲)معلوم ہوا کہ جب بھی کسی مسلمان کا آخری وقت آئے تو اس کے پاس موجود لوگ