Book Name:Maraz Se Qabr Tak

بھیجو اے بھائیو مجھے تحفہ ثواب کا

 

دیکھوں نہ کاش قبر میں،میں منہ عذاب کا

ایصالِ ثواب سے متعلق مزید معلومات کیلئے شیخ ِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا رسالہ  ”فاتحہ  اور ایصالِ ثواب کا طریقہ “  مکتبۃ المدینہ سے  ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی مطالعہ (Study)  کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تحفۃ ً پیش کیجئے ۔

 صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   ہم  نے  مرض سے قبرتک چند اہم مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کی ،  ہم نے سُنا کہ

٭  مریض کی عیادت کرنے کے لئےجا نا  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی سُنتِ مبارکہ ہے۔

٭  مریض کی عیادت کرنےوالے کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔

٭  مریض کو عِیادت کرنے والے کی باتوں سے تکلیف ہوتو جلدی  اُٹھ جانا چاہیے ۔

٭  نزع کے وقت مریض کے پاس قرآنِ کریم کی تلاوت کرنی چاہئے۔          

٭  مریض کے پاس بیٹھ کر ذِکراللہکا وِرد اور کلمۂ طیبہ کی تلقین کرنی چاہیے ۔

٭  غسل دیتے وقت نرمی نہ کرنا  اور میت کو سرد خانے میں رکھوانا مردے کیلئے باعثِ تکلیف عمل ہیں ۔

٭  مرنے کے بعد اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی کرتے ہوئے ایصال ِثواب کرنے سے نہ صرف ہماری نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مرنے والے کوبھی اس کے فوائد(Benefits) حاصل ہوتے ہیں ۔

                             اللہکریم ہمیں ان مدنی پھولوں کویادرکھنےاوران پرعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت