Book Name:Maraz Se Qabr Tak

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپنے گھر کی میت کو ہم خود ہی سُنَّت کے مطابق غسل وکفن دیتے مگر افسوس !ہم نے تواپنا مستقبل  بہتر بنانے  اور اعلیٰ دُنیاوی تعلیم  حاصل کرنے پر ہی  توجہ دی  اورعلمِ دین سے محروم رہے،سوشل میڈیا(Social Media)کے غلط اِستعمال(Missuse)میں ہی اپنا قِیمتی وقت بربادکیا،مختلف ایپلی کیشنز(Applications)چلاناتوسیکھ لیامگرعلمِ دِین نہ سیکھا،گاہک کوخراب مال کیسے تھماناہے،یہ تو سیکھ لیا مگرنمازپڑھنا نہ سیکھا،دُنیوی جاہ  ومنصب پانے کے لیے بڑے بڑے تعلیمی اِداروں میں لاکھوں روپے تو خرچ کردیے مگرقرآنِ کریم پڑھنا نہ سیکھا،اِسی طرح غورکرتے جائیں،کیا کیا سیکھا اورکیا نہ سیکھا!!! آج اپنے ماں باپ ،بہن بھائی یا قریبی رشتہ داروں کا جنازہ نہیں پڑھا سکتے،سنت کے مطابق ان کے کفن دفن کی ترکیب نہیں کرسکتے،قرآنِ پاک  پڑھ  کرانہیں ایصالِ ثواب نہیں کرپاتے  ،کیوں کہ یہ ساراکچھ آتا ہوتوہم کر سکتے،ہمیں تو بس یہ پتاتھا کہ کسی کے اِنتقال پر پیسے دے کر مُردے کو غُسل کروالیا جاتا ہے،مسجد کے اِمام صاحب جنازہ پڑھا دیتے ہیں،میّت کے دوست احباب تدفین بھی کر دیتے ہیں،اِس لیے ہمیں اس سے کیا!!!

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہوش کیجئے آج وقت ہے ہم خود بھی علم دِین سیکھیں اورا پنی اولاد کو بھی دِینی مسائل  سکھائیں،نیک  اعمال کی ترغیب کے ساتھ ساتھ گناہوں سے نفرت دلائیں۔اس کی برکت سےعلمِ دین کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئے گا اوراگرہماری  اولاد نیک بن گئی تومرنے کے بعد ہمارے لیے ثوابِ جاریہ کا ذخیرہ ہوجائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

کتاب کا تعارف!