Muaaf Karne Ke Fazail

Book Name:Muaaf Karne Ke Fazail

(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں

جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرت ابنِ عباس  رَضِیَ اللہُ عَنْہُما   سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،29جنوری 2026ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

قبرستان کی حاضری کے بقیہ مدنی پھول

کئی مزاراتِ اولیا پر دیکھا گیا ہے کہ زائرین کی سَہولت کی خاطر مسلمانوں کی قبریں توڑ پھوڑ کر کے فرش بنادیاجاتا ہے،ایسے فرش پر لیٹنا، چلنا،کھڑا ہونا ، تِلاوت اور ذِکرو اَذکار کیلئے بیٹھناوغیرہ حرام ہے، دُور ہی سے فاتِحہ پڑھ لیجئے۔* زیارتِ قبر میّت کے چہرے کے سامنےکھڑے ہو کر ہو اور اس قبر والے کے قدموں کی طرف سے جائے کہ اس کی نگاہ کے سامنے ہو،سرہانے سے نہ آئے کہ اُسے سر اُٹھا کر دیکھناپڑے۔ (فتاویٰ رضویہ،۹/۵۳۲)*قبرستان میں اِس طرح کھڑے ہوں کہ قبلے کی طرف


 

 



[1]  مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،باب فی کیفیۃ الصلاۃ…الخ،۱۰/۲۵۴،حدیث:۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵