Book Name:Muaaf Karne Ke Fazail
فرمائیے،نیک اعمال کا رِسالہ پُر کیجئے،قافِلوں میں سفر کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ آہستہ آہستہ دل میں مُعاف کرنے اور معافی مانگنے کا جذبہ بیدار ہو ہی جائے گا۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : درس
پیارے اسلامی بھائیو! ایک دوسرے کو معاف کرنے کا جذبہ پانے، عبادت میں دل لگانے اور گناہوں سے پیچھا چھرانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں سے ایک دینی کام دَرْس بھی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: عِلْمِ (دِین) سیکھنا ہر مسلمان پر فَرْض ہے([1])*معلوم ہوا؛ ہر مسلمان پر اس کی موجودہ حالت کے مطابق عِلْمِ دِین سیکھنا ضروری ہے *عِلْمِ دین سیکھنے کے بہت ذرائع ہیں، ایک ذریعہ دَرْس بھی ہے۔ آپ سے اس میں شرکت کی التجاء ہے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گا *نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہو گی *دِینی بات کرنا، سننا بھی ذِکْرُ اللہ میں شامِل ہے، *حدیثِ پاک کے مطابق جو بازار میں ذِکْرُ اللہ کرے، اس کے لئے روزِ قیامت ہر بال کے بدلے نُور ہو گا([2]) *واقعہ: دو دوست بازار سے گزر رہے تھے، ایک نے کہا: آؤ! ذِکْرُ اللہ کریں، دونوں ذِکْر کرنے لگے، کچھ عرصے بعد اُن میں سے ایک کا انتقال ہوا، دوسرے نے اُسے خواب میں دیکھ کر پوچھا: کیا گزری؟ کہا: اُس روز ہم نے بازار میں ذِکْر کیا تھا، اُس کی برکت سے ہم دونوں کی مغفرت کر دی گئی۔([3]) سُبْحٰنَ اللہ! *-اللہ پاک کی رحمت بہت بڑی ہے، دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر لیجئے! کیا خبر ہماری بھی بگڑی بَن جائے۔
دعائے عطار: یا اللہ پاک ! جو روزانہ کم از کم ایک درسِ فیضان سنت دے یا سُنے اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجااور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم