Book Name:Muaaf Karne Ke Fazail
قِصاص لیں۔ اگر دنیا میں مُعافی یا قِصاص کی ترکیب نہ بنی تو قِیامت کے روز وُرَثا اپنے حق کا مُطالَبہ کر سکتے ہیں۔
تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے دست بستہ عاجِزانہ عَرْض کرتا ہوں کہ اگر میں نے آپ میں سے کسی کی غیبت کی ہو،تُہمت دھری ہو،ڈانٹ پلائی ہو، کسی طرح سے دل آزاری کی ہوتو مجھے مُعاف مُعاف اور مُعاف فرما دیجئے۔ دنیا کا بڑے سے بڑا حَقُّ الْعَبْد جو تَصَوُّر کیاجا سکتا ہے فَرْض کیجئے کہ وہ میں نے آپ کا تَلَف کر دیا ہے،وہ بھی اور چھوٹے سے چھوٹا حق جو ضائع کیا ہو اُسے بھی مُعاف کر دیجئے اور ثوابِ عظیم کے حقدار بنئے۔ہاتھ باندھ کر اِلتجاء ہے کہ کم از کم ایک بار دل کی گہرائی کے ساتھ کہہ دیجئے :”میں نے اللہ پاک کیلئے محمد الیاس عطّارؔ قادِرِی رَضَوِی کو مُعاف کیا۔“
جس کا مجھ پر قَرْض آتا ہو یا میں نے کوئی چیز عارِیتاًلی ہو اورواپس نہ لوٹائی ہو تو وہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران سے رُجوع کرے، اگر وُصول کرنا نہیں چاہتا تو اللہ کریم کی رضا کیلئے مُعافی کی بھیک سے نواز کر ثوابِ آخِرت کا حقدار بنے۔جو لوگ میرے مقروض ہیں،اُن کو میں نے اپنے تمام ذاتی قرضے مُعاف کئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مُبارَک مہینا جاری و ساری ہے اور عنقریب شبِ براءَت کی جلوہ گری ہوگی۔شبِ براءَت بے حد اَہم رات ہے،لہٰذا کسی صورت بھی اسے غفلت میں نہیں گزارنا چاہئے کیونکہ اِس رات رَحمتوں کی خوب برسات ہوتی ہے۔اِس مبارَک شب میںاللہ پاک”بنی کلب “کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ(یعنی بے شمار) لوگوں کو جہنّم سے آزاد فرماتا ہے۔ کِتابوں میں لکھا ہے:”قبیلۂِ بنی کلب“قبائلِ عرب میں سب سے زیادہ بکریاں پالتا تھا۔ (مرقاۃ المفاتیح،۳/۳۷۵)
آہ ! کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں جن پر شبِ براءَت یعنی چھٹکارا پانے کی رات بھی نہ بخشے جانے