Book Name:Peerane Peer ki Piyari Adain
تسلّی آمیز لہجے میں کہا، بھائی ! ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے اِس پر مایوس کیوں ہوتے ہیں، اللہ پاک شفاء عطا فرمانے والا ہے، مسافِر کی دعا اللہ پاک قبول فرماتاہے آپ قافلے میں سفر کیجئے اور اِس دَوران والِدہ کے لئے دعا بھی مانگئے۔ مُبَلِّغ اسلامی بھائی کی دِلجوئی بھری گفتگو کے نتیجے میں غمزدہ نو جوان نے قافلے میں سفر کیا، دورانِ سفر والِدہ کیلئے خوب دُعا مانگی۔جب گھر لوٹا تو یہ دیکھ کر اُس کی خوشی کی اِنتِہا نہ رہی کہ قافلے کی برکت سے اُس کی والدہ کی آنکھوں کا نُور واپَس آ چکا تھا۔
لُوٹنے رَحْمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنَّتیں قافلے میں چلو
چشمِ بینا ملے سُکھ سے جینا ملے پاؤ گئے راحتیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
صِرَاطُ الجِنان ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Quran & Tafsir(صِرَاطُ الجِنان قرآن اینڈ تفسیر )۔ اس ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ کریم *اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان*آسان ترجمہ، ترجمۂ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی تفسیر صِرَاطُ الجِنان شامل ہے۔ *قرآن کریم ، ترجمہ اور تفسیر آڈیو میں بھی سن سکتے ہیں*عام طور پر روزانہ تلاوت کی جانے والی سورتوں کو الگ سے جمع کر دیا گیا ہے *مدنی