Book Name:Dam Dam Dastgeer
شام اپنے ربّ کو پکارتے ہیں، اس کی رضا چاہتے ہیں اور تیری آنکھیں دُنیوی زندگی کی زینت چاہتے ہوئے، انہیں چھوڑ کراَوروں پر نہ پڑیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! 12 وِیں شریف کا مہینا گزرا، اب 11 وِیں شریف کا مہینا شروع ہے۔
پچھلے مہینے ہم نے ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سننے، سُنانے کی سَعَادت حاصِل کی، اب اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نواسۂ مصطفےٰ، غوثُ الورٰی، حضرت سید نا شیخ عبدُ القادِر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ کا ذِکْرِ خیر سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
میں نے پارہ: 15، سورۂ کہف، آیت: 28 پڑھنے کی سَعَادت حاصِل کی ہے، آیتِ کریمہ کی وضاحت سے پہلے 2باتیں عرض کرنی ہیں:
گیارہویں شریف بارہویں کا فیضان ہے
پہلی بات یہ کہ گیارہویں شریف جو ہے، یہ بارہْوِیں شریف کا فیضان ہے۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ 12 وِیں شریف یعنی سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا میلاد شریف بہت پابندی سے کیا کرتے تھے، ایک دن رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: عَبدُالقادِر! تم نے ہمیں 12 وِیں سے یاد کیا، ہم تمہیں 11 وِیں دیتے ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! مَعْلُوم ہوا؛ گیارہویں شریف تحفۂ سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے، یہی سبب ہے کہ پُوری دُنیا میں گیارہویں شریف کے چرچے ہیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! صدیاں