Dam Dam Dastgeer

Book Name:Dam Dam Dastgeer

رکھتے ہیں، آہ! اَفْسَوْس! حدیثِ پاک کے مُطَابق وہ انہی جیسے ہیں۔

دوسری طرف کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ *جنہیں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی سُنتوں سے محبّت ہے *جنہیں صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان کی ادائیں اچھی لگتی ہیں *جنہیں غوثِ پاک،داتا حُضُور،خواجہ حُضُور، اعلیٰ حضرت  رحمۃُ  اللہ  علیہ م کی ادائیں پسند آتی ہیں *وہ خوش بخت جو اپنے بزرگوں،  اللہ  پاک کے نیک بندوں کی سیرت پڑھتے یا سُنتے ہیں تو ان کے جیسا بننے، ان کی ادائیں اپنانے کی خواہش دِل میں پاتے ہیں، ایسے خوش بختوں کی تو کیا ہی شان ہے کہ رسولِ اَکْرَم، نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:جسے جس کا طریقہ اچھا لگتا ہے، وہ اسی جیسا ہے۔

تم جس سے محبّت کرتے ہو، اُسی کے ساتھ رہو گے

صحابئ رسول،حضرت اَبُو ذَرْ غِفَاری  رَضِیَ  اللہ  عنہ  نے ایک مرتبہ بارگاہِ رسالت میں عرض کیا:یا رسولَ  اللہ   صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ایک آدمی ہے، وہ کسی قوم سے محبّت کرتا ہے مگر اُن کے جیسا عَمَل نہیں کر پاتا (اس کے مُتَعلِّق  کیا حکم ہے)؟ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: اَنْتَ یَااَبَاذَرٍّ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَ یعنی اے اَبُو ذَر!تم (روزِ قیامت) اسی کے ساتھ رہو گے، جس سے محبّت کرتے ہو۔([1])

وقت کا بادشاہ فقیر کے قدموں میں

شہنشاہ اَوْرَنگ زَیْب عالمگیر  رحمۃُ  اللہ  علیہ   اللہ  پاک کے نیک بندے تھے، مغلیہ سلطنت کے بادشاہ بھی تھے اور سیدی اعلیٰ حضرت  رحمۃُ  اللہ  علیہ  نے ان کے مُتَعلِّق فرمایا کہ آپ اپنے


 

 



[1]...ابو داؤد،کتاب الادب،باب اخبار الرجل الرجل …الخ،صفحہ:800،حدیث:5126۔