Dam Dam Dastgeer

Book Name:Dam Dam Dastgeer

مسلموں کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں *ایکٹرز کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں *کوئی سپورٹس مین کا دِیوانہ ہے *کوئی گلوکاروں کا دیوانہ ہے۔

ذرا غور تو کریں؛ ہم مسلمان ہیں، ہمارا پیارا  اللہ  پاک ہمیں کیا ارشاد فرماتا ہے:

وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ-

(پارہ:21، سورۂ لقمان:15)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔

پتا چلا؛ ہم نے اپنا آئیڈیل  اللہ  والوں کو بنانا ہے، انہیں بنانا ہے، جو  اللہ  پاک کی طرف رجوع رکھنے والے ہیں۔

نیک لوگوں سے مُشَابہت کے فضائل

 اللہ  پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ جو جس قوم کے ساتھ مُشَابَہَت رکھتا ہے، وہ انہی میں شُمار ہوتا ہے۔([1])ایک حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ اَعْجَبَهٗ سَمْتُ رَجُلٍ فَهُوَ مِثْلُهٗ جسے جس شخص کا طریقہ اچھا لگتا ہے، وہ اُسی جیسا ہے۔([2])

  اللہ  اَکْبَر! پیارے اسلامی بھائیو! ان اَحادِیث پر بار بار غور فرمائیے!جسے جس کا طریقہ اچھا لگتا ہے، وہ اسی جیسا ہے *آہ! وہ نادان جنہیں فلمی ایکٹرز کے سٹائل(Style) اچھے لگتے ہیں *جو یُوٹیوبَرز(YouTubers) کو *ٹِک ٹاکَرْز(Tik Tokers) کو *کھلاڑیوں کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں *جنہیں غیر مسلموں کے انداز بھلے لگتے ہیں *جو اُٹھنے، بیٹھنے میں *چال ڈھال میں *کھانے، پینے اور پہننے وغیرہ میں غیر مسلموں کے فیشن کو ملحوظ


 

 



[1]...ابو داؤد،کتاب اللباس،باب فی لبس الشہرۃ،صفحہ:635 ،حدیث:4031۔

[2]...الجامع لاخلاق الراوی،باب البكور الیٰ مجالس الحدىث، صفحہ:103،حدیث:205۔